پنجاب حکومت ساڑھے 12 ایکڑ کے چھوٹے کاشتکار کو کھاد پر سبسڈی دے گی ‘ راشدہ یعقوب شیخ

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ معاشی خوشحالی کے لئے زراعت اور لائیوسٹاک پرانحصار بہت ضروری ہے ،یہ دونوں ایسے شعبے ہیں جن میں خواتین کا کردار نمایاں ہے، دیہی خواتین محنتی اور جفا کش ہونے کے ساتھ فرض شناس بھی ہیں ۔خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کسان کی دہلیز تک پہنچانے اورپیداواری لاگت میں کمی سمیت کسان کو خوشحال بنانے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔

حکومت اپنی ذمہ دار احسن طریقہ سے نبھارہی ہے تاہم فلاحی تنظیموں کو بھی آگے آنا چاہیے پنجا ب حکومت نے 2013-14میں زرعی ٹیوب ویلوں پر 13ارب روپے کی سبسڈی دی جبکہ چھوٹے کاشتکاروں میں چند برس کے دوران 30ہزار ٹریکٹر تقسیم کئے گئے جس پر فی ٹریکٹر 2لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ساڑھے 12ایکڑکے چھوٹے کاشتکار کو کھاد پر سبسڈی دے گی جبکہ چاول اور کاٹن کی آنے والی فصلو ں میں کسان کا نقصان نہیں ہونے دیں گے اور اس ضمن میں وفاق کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے،زراعت ترقی کرے گی تو پاکستان آگے بڑھے گا اسی مقصد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے زراعت کی ترقی اورکاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں- انہوں نے کہاکہ زراعت کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے وسائل دینے کیلئے تیار ہوں لیکن اس ضمن میں پیداوار میں اضافے کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا جائے گا اورزرعی پیداوار میں اضافے کے لئے مربوط ماڈل تیار کیاجائے گا- انہوں نے کہاکہ ستمبر کے آخر میں پنجاب میں زرعی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جائے گی۔

کاشتکار فی ایکڑ زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے ٹھوس تجاویز دیں اور ان تجاویز کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔کسان دوست حکومت زراعت کی ترقی کے لئے اہم فیصلے کررہی ہے ۔زراعت کی ترقی سے ملک کی معاشی ترقی ہوگی۔2017-18 کے آخر میں توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہو گی۔زراعت وصنعت ترقی کرے گی،سرمایہ کاری بڑھے گی،ملک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا ،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورغربت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ حکومت کی شفاف پالیسیوں کی بدولت توانائی کے منصوبوں کی بڈنگ کے عمل میں دنیا کی معروف کمپنیوں نے حصہ لیا۔سی پیک کے منصوبوں کی بدولت امریکہ کی معروف بین الاقوامی کمپنی جی ای بھی یہاں سرمایہ کاری کررہی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز