حکومت پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائے ‘ لاہور چیمبر

یہ منصوبہ پاکستان کو تجارت و سرمایہ کاری کا مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا‘ صدر شیخ محمد ارشد

منگل 29 دسمبر 2015 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ چین پاک اکنامک کاریڈور کی بروقت تکمیل یقینی بنائے کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کو تجارت و سرمایہ کاری کا مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ چین پاک اکنامک کاریڈور کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا لہذا اس منصوبے کی جلد تکمیل اور حفاظت کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان منصوبے سے پاکستان کو ہونے والے فوائد کا احاطہ کرنا مشکل ہے، چین پہلے ہی پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گوادر پورٹ، توانائی، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور انڈسٹریل پارکس کی جانب خاص توجہ دی جارہی ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، فنانس اور ایجوکیشن کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان بے پناہ چینی سرمایہ کاری کے بعد معاشی طور پر بہت مستحکم ہوجائے گالیکن اہداف حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور چین کا نجی شعبہ پوری طرح متحرک ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز