پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے‘ ایف پی سی سی آئی

وزیراعظم پاکستان ملکی معاشی ترقی کے لئے سنجیدہ اور پرعزم ہیں‘ ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم

منگل 29 دسمبر 2015 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے ایف پی سی سی آئی کے تحت منعقدہ 39ویں ایکسپورٹ ایوارڈز کی کامیاب تقریب پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس،سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو اور تمام ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹ ایوارڈ برآمد کنندگان میں مقابلے کا رحجان پیدا کرتا ہے،پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے،پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لئے متعلقہ وزارت تاجروں کے مسائل حل کرئے اور تجارت کے فروغ کے لئے وزراء تاجر برادری سے سہ ماہی بنیادوں پر ملاقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ملکی معاشی ترقی کے لئے سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

ضرار کلیم نے مزید کہا کہ صنعتی صارفین کیلئے بجلی تین روپے فی یونٹ سستی ہونے سے صنعتی شعبے میں مزید بہتری آئے گی اس سہولت کو برآمدات میں اضافے کیلئے بروئے کار لایا جائے گا،یکم جنوری سے بجلی کے نرخ تین روپے کم ہونا پوری بزنس کمیونٹی اور صنعتی شعبے کیلئے سروائیول اور ریوائیول ہے،ہم اس پوزیشن میں ضرور ہیں کہ اپنی انڈسٹری کو کھڑا کر سکیں۔

ملکی معیشت بہتری کی طرف رواں دواں ہے تمام معاشی اشارئیے مثبت ہیں ہمسایہ ملک بھارت کے وزیراعظم کا اچانک دورہ پاکستان بھی مثبت تبدیلی کی جانب واضح اشارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی بھی پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے لیکن متعلقہ اداروں اور بزنس کمیونٹی کے درمیان اب بھی بہترتعلقات کا فقدان ہے،انٹر نیشنل بزنس کونسل،جوائنٹ بزنس کونسل جیسے پلیٹ فارم اور ای سی او و سارک جیسے بزنس ڈیسک موجود ہیں مگر اس سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز