سال 2015 : زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب 86 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے اضافے کے باوجود پاکستانی کرنسی کی قدر میں 4.21 روپے تنزلی ہوئی

اتوار 3 جنوری 2016 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) سال 2015 میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب 86 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے اضافے کے باوجود پاکستانی کرنسی کی قدر میں 4.21 روپے تنزلی ہوئی ہے ۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر وصول کے بعد 16 ارب 17 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور کمرشل بنکوں کے ذخائر 4 ارب 90 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ۔

سال 2015 میں سرکاری ذخائر میں 5 ارب 69 کروڑ 58 لاکھ ڈالر اور کمرشل بنکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2015 میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 7 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 4.18 فیصد کمی ہوئی ہے اسی طرح پاکستانی کرنسی کی قدر میں عالمی دنیا کے دوسرے بڑے ممالک کی کرنسی کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

سال 2015 کے دوران یورو ، آسٹریلین ڈالر ، کینیڈین ڈالر ، نارو یجین کرون ، سنگاپور ڈالر اور ڈینش کرون کی قیمت بالترتیب 5.10 ، 4.46 ، 9.54 ، 1.33 ، 1.19 اور .80 روپے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر کرنسی ایکسچینج مالکان نے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک سے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ جس کے مطابق ڈالر پر سٹے بازی سے ڈالر کی قیمت میں مصنوعی طور پر اضافہ اور کمی کی جاتی ہے اس کے علاوہ انہوں نے ان تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا کہ ڈالر کو غیر قانونی طور پر سمگل کیا جاتا ہے ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اسٹیٹ بنک کے گورنر اشرف وتھرا نے کرنسی ا یکسچینج کمپنیوں کے مالکان کو ڈالر سمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کے باوجود ڈالر کی سمگلنگ جاری ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھی جا رہی ہے پاکستانی زرمبادلہ ذخائر کے اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں کمی ایک معنی خیز ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ