سام سنگ نے جدید ترین اسمارٹ ٹی وی متعارف کروا دیا

پیر 4 جنوری 2016 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے منفرد اور ذہین اسمارٹ ٹی وی User Experience (UX) تخلیق کیا ہے، جس میں جدید ترین Smart Hub Interface اور اسمارٹ ریموٹ کنٹرول شامل ہے۔ اسمارٹ ٹیلی ویژن میں اس جدید سہولت کے باعث صارفین کو بہترین تفریحی سہولیات اور معلومات تک آسان ترین رسائی حاصل ہو گی، کیونکہ تمام سہولیات ایک مقام پر دستیاب ہوں گی اور ایک ہی ریموٹ کنٹرول سے ان تک رسائی ہو گی۔

سام سنگ کے شعبہ ویژوئل ڈسپلے کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ ، جناب وان جن لی نے کہا کہ؛ ٹیلی ویژن کی دنیا میں روز بروز تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔صارفین اب لاتعداد سہولیات میں سے انتخاب کر سکتے ہیں ۔ برقی مصنوعات میں رابطوں کی صلاحیتیں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین اب اپنی مرضی کے پروگرامز اپنی مرضی کے وقت پر دیکھ سکتے ہیں۔ مستقبل کے ٹیلی ویژن میں سام سنگ کا اسمارٹ حب لا تعداد سہولیات کو باترتیب انداز میں پیش کرتا رہے گا، اور تفریحات تک رسائی کو مزید آسان بنائے گا۔

تاکہ مستقبل میں صارفین کی توقعات پر پورا اتر سکے۔اسمارٹ حب: تمام تفریحی سہولیات کا ایک ہی مرکز۔نیا اسمارٹ حب انٹرفیس مختلف مقامات سے فراہم کردہ معلومات اور تفریحی سہولیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر ترتیب سے پیش کرتے ہوئے صارفین کے لئے آسانیاں اور وسیع انتخاب پیش کر تا ہے۔ ان میں ویڈیو گیمز کا نسولز اور بلو رے پلیئرز بھی شامل ہیں۔

اس نئے انٹرفیس میں موضوعات کی فہرستوں میں سے اپنی پسندیدہ سہولیات کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ حب کو صارف کی مرضی کے مطابق ترتیب بھی دیا جا سکتا ہے۔سام سنگ اسمارٹ کنٹرول ریموٹ: ٹیلی ویژن سے منسلک تما م آلات کو ایک ہی ریموٹ سے کنٹرول کریں۔اس جدید ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ، ٹیلی ویژن سے منسلک تین سے زائد آلات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

Tizen نامی جدید ترین پلیٹ فارم پر مبنی یہ اسمارٹ ریموٹ مختلف آلات کو پہچان کر انہیں باآسانی کنٹرول کر سکتا ہے۔ یہ ایک ایسا ریموٹ ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے گھر میں موجود مختلف تفریحی آلات اور مکمل نظام کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔سام سنگ کی کسٹمر ایکسپیرئنس لیبارٹری۔ صارفین کی اہم ترین ترجیحات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کوشاں۔سام سنگ کے جدید ترین اسمارٹ ٹی وی کی تخلیق کا سہرا سام سنگ کسٹمر ایکپیرئنس لیبارٹری کے سر ہے، جو کہ سیلیکون ویلی میں قائم ہے۔

لیبارٹری کے وائس پریذیڈنٹ ، کرس ٹرکسٹرا نے کہا کہ؛ ہم چاہتے تھے کہ اسمارٹ ٹی وی کے ذریعے اپنے صارفین کو منفرد تفریحی اور معلوماتی تجربات پیش کریں، جس میں لائیو ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی سہولیات اور معلومات تک رسائی بھی شامل ہو۔ اب آپ کو متعدد ریموٹ کنٹرولز لے کر ٹی وی کے سامنے نہیں بیٹھنا ہو گا۔ آپ کو صرف سام سنگ کے ایک اسمارٹ ریموٹ اور اسمارٹ ٹی وی کی ضرورت ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان اور منگولیا  کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی