پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 464.21 پوائنٹس کے اضافہ سے 31092.61 پوائنٹس پر بند

منگل 19 جنوری 2016 22:44

کراچی ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 464.21 پوائنٹس کے اضافہ سے 31092.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 30700، 30800، 30900 اور 31000 پوائنٹس کی 4 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 464.21 پوائنٹس کے اضافہ سے 31092.61 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 273.79 پوائنٹس کی تیزی سے 18098.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 331.67 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 920.03 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 105.43 پوائنٹس کے اضافہ سے 14346.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 328.22 پوائنٹس کی تیزی سے 10249.29 پوائنٹس پر بند ہوا اور آل شیئر اسلامک انڈیکس 279.62 پوائنٹس کے اضافہ سے 14830.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 261 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 51 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 46.80 روپے کے اضافہ سے 7495.80 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح مری بیوریج کے حصص کی سودے بھی 34.45 روپے کی تیزی سے 837.20 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی شپہائر فائیبر اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شپہائر فائیبر کے حصص کی قیمت 35 روپے کی مندی سے 666 روپے اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 32 روپے کی کمی سے 818 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 19 لاکھ 47 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 27.48 روپے سے شروع ہو کر 27.49 روپے پربند ہوئی جبکہ جہانگیر صدیق کمپنی کے 77 لاکھ 89 ہزار 500 حصص کے سودے 16.80 روپے سے شروع ہو کر 17.31 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 41 لاکھ 26 ہزار 950 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 27 کروڑ 12 لاکھ 83 ہزار 345 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 64 کھرب 91 ارب 21 کروڑ 29 لاکھ 64 ہزار 510 روپے سے بڑھ کر 65 کھرب 91 ارب 13 کروڑ 17 لاکھ 13 ہزار 901 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 61 لاکھ 18 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ