روس دوبارہ سب سے زیادہ گندم برآمد کر نے والا ملک بن سکتا ہے

پیر 8 فروری 2016 18:07

ماسکو ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) ممتاز امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق روس رواں سال دوبارہ سب سے زیادہ گندم برآمد کرنے والا ملک بن سکتا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق گندم کی اچھی فصل، ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور تیل کیقیمت میں کمی کے پیش نظر گندم کی عالمی منڈی کی حالت بہت بدل سکتی ہے۔ وال سٹریٹ جرنل نے مزید لکھا کہ کینیڈا اور امریکہ جنہیں اس وقت گندم کی فراہمی کے حوالے سے دنیا میں پہلے اور دوسرے مقام پر ہیں، روس سے پیچھے رہیں گے۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اس سال روس 2 کروڑ پینتیس لاکھ ٹن گندم برآمد کرے گا جو پچھلے سال کی نسبت تین فی صد زیادہ ہوگی۔ کینیڈا دو کروڑ پچاس لاکھ ٹن گندم برآمد کرے گا اور امریکہ دو کروڑ اٹھارہ لاکھ ٹن جو پچھلے پینتالیس سالوں میں سب سے کم مقدار ہوگی۔

(جاری ہے)

وال سٹریٹ جرنل نے لکھا کہ امریکی کرنسی ڈالر کی شرح میں اضافہ کے باعث دیگر ممالک کے لیے امریکہ سے گندم خریدنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں سخت مسابقت کے باعث گندم کی قیمت پچھلے سات سالوں میں سب سے کم سطح تک گر چکی ہے۔ بہر حال روس کی قومی کرنسی میں کمی کے پیش نظر روس کی گندم کی قیمت کم ہو رہی ہے، یوں روس کو عالمی منڈی میں اولین پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ