ایٹمی دھماکہ ہو چکا،توانائی بحران حل کرنے کیلئے شمسی دھماکہ کیا جائے‘توانائی کی درامدات پر زیادہ انحصار ملکی وسائل کو نقصان پہنچا رہا ہے‘شمسی توانائی لامحدود ہے، اس پر ڈیموں کی طرح سیاست نہیں کی جا سکتی‘ خالد محمود

اتوار 28 فروری 2016 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) سوسائٹی واچ کے صدر خالد محمودنے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کیلئے شمسی توانائی میں بھاری سرمایہ کاری کرے۔ اس سلسلہ میں ملک کو اسی جوش و جزبہ کی ضرورت ہے جو جوہری توانائی کے حصول کیلئے دکھایا گیا تھا۔ تیل و گیس کے ملکی ذخائر توانائی بحران کے حل کیلئے ناکافی ہیں، تھر کول پر کام کی رفتار تسلی بخش نہیں ، ڈیم سیاست کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جبکہ درامدات پر ضرورت سے زیادہ انحصار ملکی مفاد کے خلاف ہے اسلئے شمسی توانائی کو ترجیح دی جائے جس سے ملک نہ صرف مالا مال ہے بلکہ توانائی کے اس سب سے زیادہ صاف زریعہ میں قیامت تک کسی قسم کی کمی کا امکان نہیں۔

خالد محمود نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبہ میں مسلسل درامدات کر کے ایک محتاج ملک بن چکا ہے جو قرضوں کے بغیر اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتا۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کو بدلنے کیلئے مفت میں دستیاب شمسی توانائی سب سے بہتر زریعہ ہے جس پر سیاست، اندرون ملک مخالفت اور دشمنوں کا سازشوں کو کوئی امکان نہیں اور یہ تیل کے اتار چڑھاؤ کے منفی عوامل سے قطعی محفوظ ،ر زرمبادلہ بچانے اور انرجی مکس کو متوازن کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔

پاکستان میں شمسی توانائی سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا جبکہ عالمی سطح پر اسکی اہمیت تسلیم کر لی گئی ہے جسکا ثبوت اسکے استعمال میں پانچ سال کے اندر چالیس فیصد تک اضافہ کا امکان ہے۔ سستی توانائی کے بغیر پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں اسلئے شمسی توانائی کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنیوں کومزید ترغیبات دی جائیں کیونکہ شمسی توانائی کے منصوبے کسی بھی دوسری توانائی کے مقابلہ میں کم وقت میں مکمل ہو جاتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر