حکومت پنجاب کے بروقت اقدام سے 1لاکھ 20ہزار میٹرک ٹن آلو برآمد ہو چکاہے، ڈاکٹر فرخ جاوید

بھارت کے آلو پر پابندی جبکہ بہترین کوالٹی کے باعث پاکستانی اجناس دنیا بھر میں برآمد کی جا رہی ہیں،وزیر زراعت

پیر 7 مارچ 2016 19:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ بھارت کی اجناس پر یورپ ،امریکہ اور روس سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں پابندی ہے جبکہ پاکستانی کسانوں کی انتھک محنت اورمحکمہ زراعت کے افسران و عملے کی رہنمائی کے باعث بہتر ین کوالٹی کی حامل پاکستانی اجناس دنیا بھر میں برآمد کی جارہی ہیں اور طن عزیز کیلئے گراں قدر زرمبادلہ کمایا جا رہا ہے۔

وزیر زراعت نے بتایا کہ رواں سیزن میں اب تک پنجاب سے 1لاکھ20ہزارمیٹرک ٹن سے زائدآلو روس، ملائشیا، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، اومان، کویت، مالدیپ، سنگاپوراورصومالیا کوبرآمد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کے باعث کسان کو براہ راست فائدہ پہنچ رہاہے اور لوکل مارکیٹ میں آلو کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت نے بتایا کہ پنجاب کے کاشتکار کی محنت اور لگن کے باعث اور محکمہ زراعت کی ٹیموں کی رہنمائی کی بدولت آلو کی اچھی فصل حاصل ہوئی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی برآمد کیلئے وفاقی حکومت سے مل کر کوششیں کی گئیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کے آلو پر دنیا کے بیشتر ممالک میں پابندی ہے جبکہ اچھی کوالٹی کے باعث پاکستانی آلو کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کو 34483میٹرک ٹن، سری لنکا کو 41283میٹرک ٹن، ملائشیا کو 11231، قطر کو 2977،بحرین کو 18637، اومان کو 6989،کویت کو 1045، مالدیپ کو 191، سنگا پور کو 492، روس کو 875 اور صومالیا کو 59 میٹرک ٹن آلو برآمد کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹرفرخ جاوید نے بتایا کہ پنجاب اس سال تین لاکھ میٹرک ٹن تک آلو برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ایکسپورٹرز کو مکمل سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آلو کی برآمد پر کسی قسم کی کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس نہیں لگایاتاکہ ا یکسپورٹ سے مارکیٹ میں توازن لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کے منافع میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے حکومت ملکی ضرورت سے زیادہ تمام آلو بر آمد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اربوں روپے کے استعمال سے زراعت میں درجنوں منصوبوں پرکام کر رہی ہے جو زرعی معیشت میں بہتری اور کسان بھائیوں کی خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا