پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس4بالائی حد عبورکرتاہوا33ہزار پوئنٹس کی بلند سطح پربندہوا مارکیٹ سرمائے میں 35ارب سے زائد روپے کا اضا فہ ریکارڈ

ہفتہ 19 مارچ 2016 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس4بالائی حد عبورکرتاہوا33ہزار پوئنٹس کی بلند سطح پربندہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب سے زائد روپے کا اضا فہ ریکارڈ کیاگیا۔اسٹاک ماہرین نئے کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے کیونکہ معاشی اشاریوں میں بہتری ،حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی کا اعلان اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر سرمایہ کار متحرک نظر آسکتے ہیں گزشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے دن ملا جلا رجحان دیکھا گیا تھا ،انڈیکس میں اضافہ ہوا لیکن سرمایہ گھٹ گیا جس کے بعد آنیوالے کاروباری دنوں مارکیٹ تیزی کیساتھ بلندی کی جانب گامزن رہی اور 4دنوں میں انڈیکس 526.78پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ ایک روزہ مندی میں انڈیکس115.54 پوائنٹس کم ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کاروباری تیزی کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس32700،32800،32900اور33000پوا ئنٹس کی 4بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پرکے ایس ای100انڈیکس میں411.24پوائنٹس کا اضا فہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس32669.16پوائنٹس سے بڑھ کر33080.40پوائنٹس پرجا پہنچا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس141.46پوائنٹس کے اضا فے سے19374.22اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22449.53پوائنٹس سے بڑھ کر22696.09پوا ئنٹس کی بلند سطح پر بندہوا۔

گزشتہ ہفتے کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سر ئے میں35ارب81کروڑ91لاکھ59ہزار837روپے کا اضا فہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سر مائے کا مجموعی حجم68کھرب46ارب86کروڑ82لاکھ25ہزار 821روپے سے بڑھ کر68کھرب82ارب68کروڑ73لاکھ85ہزار658روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زیا دہ سے زیادہ20کروڑ41لاکھ25ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو8ارب روپے یکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین11کروڑ62لاکھ70ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو5ارب روپے تک محدود رہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر1688کمپنیوں کا کاروبارہواجس میں سے771کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،777میں کمی اور140کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے این آئی بی بینک لمیٹڈ،دیوان سیمنٹ،بینک آف پنجاب،کے الیکٹرک لمیٹڈ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،انگروفوڈزلمیٹڈ،سلک بینک لمیٹڈ،فوجی سیمنٹ،چیرٹ سیمنٹ ،با ئیکوپیٹرولیم،سو ئی نادرن گیس کمپنی،فاطمہ فرٹیلائیزراور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ سر فہرست رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ