آٹو پالیسی کے اجرا ء سے پاکستان میں آٹو سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری ہوگی ،غلام مرتضی جتوئی

پاکستانی صنعت کاروں کے دورہ بیلاروس سے پاکستان اور بیلاروس کے مابین صنعتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا بیلاروس پاکستان میں ٹریکٹر سازی ، بس سازی اور زرعی آلات سازی کی صنعت قائم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے جس سے پاکستانی آٹو انڈسٹری ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گی،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کی بیلاروس کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 24 مارچ 2016 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ آٹو پالیسی کے اجرا ء سے پاکستان میں آٹو سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری ہوگی ، پاکستانی صنعت کاروں کے دورہ بیلاروس سے پاکستان اور بیلاروس کے مابین صنعتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، بیلاروسی صنعت کاروں کی پاکستان میں سرمایا کاری میں دلچسپی موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، بیلاروس پاکستان میں ٹریکٹر سازی ، بس سازی اور زرعی آلات سازی کی صنعت قائم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے جس سے پاکستانی آٹو انڈسٹری ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بیلاروس کے سفیر سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بیلاروسی سفیر اور معاشی کونسلر نے وفاقی وزیر سے انکے گھر پر ملاقات کی اور پاکستانی صنعت کاروں کے مجوزہ دورہ بیلاروس سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستانی صنعت کاروں کا ایک وفد وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی قیادت میں اپریل کے وسط میں بیلاروس کا دورہ کرے گا۔

اس دورہ کے دوران پاک بیلاروس جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس بھی ہوگا۔ پاکستانی صنعت کار اس دورہ کے دوران مختلف حکومتی و نجی اداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے ما بین باقائدہ سفارتی تعلقات کو استوار ہوئے ابھی ایک سال سے زائد عرصہ ہوا ہے جس کے دوران بیلاروسی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا جبکہ بیلاروس کے وزیر صنعت تین دورے کرچکے ہیں۔

گذشتہ دنوں بیلاروسی صنعت کاروں کا ایک وفد وزیر صنعت کی قیادت میں پاکستان کا دورہ بھی کر چکا ہے۔ اس دورہ کے دوران بیلاروسی صنعت کاوروں اور کراچی ایوان صنعت و تجارت کے مابین سیر حاصل ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔ پاکستانی صنعت کاروں کو بیلاروس دورہ کی دعوت روسی وزارت صنعت نے دی ہے۔ پاکستان اور بیلا روس کے مابین آٹو انڈسڑی، دوا سازی، زراعت، کان کنی، انجنئیرنگ ، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔

اس وقت بیلاروس میں تقریبا 80 فیصد صنعت سرکاری سرپرستی میں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے معاہدے، معاشی بحالی کے اقدامات، دہشت گردی کے خلاف کامیاب وار اور نئی آٹو پالیسی کے اجراء کے بعد متعدد مغربی ممالک پاکستان میں سرمایا کاری کا جائزہ لے رہے ہیں تا کہ تیزی سے ترقی کرتی معیشت کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ اس وقت جرمنی، فرانس اور بیلا روس سمیت کئی ملک پاکستان میں آٹو انڈسڑی میں دلچسپی لے چکے ہیں۔

بیلاروسی سفیر کو وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے نئی آٹو پالیسی پیش کرکے مغربی ممالک کیلئے سرمایا کاری کے نئے دروازے کھول دئیے ہیں اب یورپی و دیگر کار سازوں کو چاہیے کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی مڈل کلاس، سستی افرادی قوت اور صنعت دوست پالیسیوں کی مدد سے اپنے کاروبار کو وسعت دیں۔ اس موقع پر بیلاروسی سفیر نے مجوزہ دورہ کی تفصیلات پر روشتی ڈالی۔ متذکرہ وفدمیں صنعت کے ہر شعبہ کے نمائندے شامل ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب