نئی ہیچریوں اور نرسریوں کے قیام پر 63کروڑ26لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ڈ جی ماہی پروری پنجاب

لاہور اور راجن پور میں نئی ہیچریاں،5اضلاع میں نرسری یونٹس قائم کئے جا رہے ہیں،سالانہ 80لاکھ بچہ مچھلی حاصل کرنا ممکن ہوگا

اتوار 17 اپریل 2016 16:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء )ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا ہے کہ فش سیڈ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے صوبہ کے مختلف اضلاع میں نئی ہیچریوں اور نرسریوں کے قیام اور بنجر زمینوں کو ماہی پروری کیلئے استعمال میں لانے کے منصوبوں پر 63 کروڑ26لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،ان منصوبوں کا بنیادی مقصد ماہی پروری کا فروغ اور فش فارمرز کو اعلیٰ کوالٹی کا فش سیڈ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بات پروگریسوفش فارمرز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی- اس موقع پر ڈائریکٹر فشریز (توسیع) افتخار قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر منصوبہ بندی و ترقیات انصر محمود چٹھہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی فشریز نے بتایاکہ لاہور میں موضع بھسین میں 60 ایکڑ رقبہ پرایک بڑی ہیچری جبکہ صوبہ کے پانچ اضلاع نارووال،منڈی بہاؤ الدین،چنیوٹ،ننکانہ صاحب اور پاکپتن میں 6,6 ایکڑ اراضی پر نرسری یونٹس بنائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیچری اور نرسری یونٹس کے قیام سے اعلی کوالٹی کا مزید30 لاکھ بچہ مچھلی پیدا کرنا ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ان اضلاع میں نرسری یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے فارمرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 46کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے فش سیڈ نرسری یونٹس کے قیام کے ذریعے فش فارمرز کو بہترتوسیعی سروسز اور بچہ مچھلی فراہم کرنا آسان ہو گا ۔

ڈاکٹر محمد ایوب نے کہاکہ پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کی فش سیڈ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بنجر زمینوں کو ماہی پروری کے مقاصد کیلئے استعمال میں لانے کیلئے بھی جامع منصوبہ تشکیل دیا جاچکا ہے جس پر 16کروڑ 56لاکھ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت ضلع راجن پور میں ایک بڑی فش سیڈ ہیچری قائم کی جائے گی جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 50لاکھ بچہ مچھلی ہوگا اور یہ حاصل شدہ بچہ مچھلی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے قدرتی پانیوں اور نجی شعبہ میں قائم فش فارموں کو مہیا کی جائے گی جس سے مچھلی پیداوارمیں 600سے 800میٹرک ٹن اضافہ ہوگا-انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت ڈیرہ غازیخان میں ماہی پروری کو فروغ حاصل ہوگا اور گوجہ ضلع مظفرگڑھ ، جام پورضلع راجن پوراور دھرامہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں موجود 3فش سیڈ نرسری یونٹوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کران کی حالت میں بہتری لاتے ہوئے انہیں جدید خطوط پر استوار کرنا ممکن ہوسکے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ