آسٹریلیانے تجارت میں اضافے کے لیے پاکستانی ٹیکسٹائل سمیت دیگر اشیا پر ڈیوٹی 5فیصد کم کر دی

ہفتہ 23 اپریل 2016 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) آسٹریلیانے تجارت میں اضافے کے لیے پاکستانی ٹیکسٹائل سمیت دیگر اشیا پر ڈیوٹی 5فیصد کم کر دی ہے جبکہ مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس بھی جون میں طلب کر لیا گیا ہے۔ وزارت تجارت کے دستاویزات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کے لیے ٹیکسٹائل، ملبوسات اور جوتوں پر ڈیوٹی 10فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کر دی ہے۔

حکومت نے آسٹریلیاسے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان آسٹریلیاتجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، اس معاہدے کے تحت تسلسل کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کے لیے مشترکہ تجارتی کمیٹی قائم کی گئی ہے، پاک آسٹریلیامشترکہ تجارتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں ستمبر2014میں ہوا تھا جس میں فریقین نے توانائی، زراعت اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستانی کینو اور کھجوروں کو پہلے سے زیادہ مارکیٹ رسائی دینے کے امکانات پر غور کیا، اب مشترکہ تجارتی کمیٹی کے آئندہاجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس جون 2016 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔دستاویزات کے مطابق آسٹریلیا نے اگست 2013 میں پاکستانی آم کو مارکیٹ رسائی دی اور پہلی کھیپ 2014 میں روانہ کی گئی جسے آسٹریلیا کی منڈی میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..