پاکستان کی جدید ترین گوادر بندرگاہ اس سال مکمل ہو جائے گی

بندرگاہ کی تعمیر پاکستان اور چین کے تعلقات میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے گوادر اور سنکیانگ کے درمیان ایکسپریس وے اور ریلوے لائن بھی بچھائی جائے گی گوادر فری ٹریڈ زون سے چینی مصنوعات بغیر ڈیوٹی مشرق وسطیٰ کی منڈی میں پہنچ جائینگی

اتوار 24 اپریل 2016 16:04

پاکستان کی جدید ترین گوادر بندرگاہ اس سال مکمل ہو جائے گی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان کی جدید ترین اور توسیع شدہ گوادر بندر گاہ اس سال کے آخر تک مکمل طورپر کام شروع کر دے گی ، چین کے تعاون سے بندر گاہ کی تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے ، نئی تعمیر شدہ بندر گاہ میں کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، گوادربندرگاہ کی تعمیر پاکستان اور چین کے تعلقات میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔

یہ بات چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤ ژوانگ نے بیجنگ میں گوادر بندر گاہ کے بارے میں اعلیٰ چینی رہنماؤں کو بتائی ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بندرگاہ کی تکمیل کا کام آخری مراحل میں ہے اور اس سال کے آخر تک پاکستان کی یہ جدید ترین اور عظیم گوادر پورٹ کام شروع کر د ے گی۔

(جاری ہے)

چائنا ڈیلی میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کی نظریں گوادر میں چین پاکستان فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے لگی ہوئی ہیں ، وہ اس فر ی زون کی 2017ء میں تکمیل کا انتظار کررہے ہیں ، چینی سرمایہ کار پورٹ سٹی گوادر میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقعے حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

یہ بات ہی شن شینگ نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہی ہے جو چائنا ڈیلی میں شائع ہوئی ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں کاروباری صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان سرکاری طورپر ایک اسلامی جمہوریہ ہے جسے وفاقی نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے تاہم تاریخی ، ثقافتی اور سماجی بنیاد کی وجوہات پر ملکی سیاست ایک کمزور حکومت، متعدد طبقوں اور طاقتور قبائلی خصوصیات سے عبارت ہے ،خاص طورپر جس کا اثر گوادر پر ہے ، یہ شہر پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کی انتظامیہ کے براہ راست کنٹرول میں ہے تا ہم گوادر چار حکومتوں کے تحت ہے ، ان میں گوادر بندرگاہ انتظامیہ ، گوادر کا ترقیاتی ادارہ ، منتخب چیئر مین کے تحت ضلع کونسل اور ڈپٹی کمشنر کی نمائندہ ضلعی انتظامیہ اور یہ چاروں ادارے ایک دوسرے سے آزاد ہیں ، پا ک چین اقتصادی زون میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ، اس میں ایک ایکسپریس وے سنکیانگ کے علاقے کاشغر کو گوادر سے ملانے کے لئے زیر تعمیر ہے جو آئندہ سال مکمل ہو جائے گی جبکہ دونوں شہروں کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے ، 2030گوادر کی آبادی پانچ لاکھ تک پہنچ جائیگی ۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آئندہ دو سے تین برسوں کے دوران گوادر صنعتی طورپر اتنی ترقی کر جائے گا کہ اس میں پیٹروکیمیکل ، لوہے ، سٹیل ، سیمنٹ ، عمارتی سامان تیار کرنے کے کارخانے لگ جائینگے ، آمد ورفت کا جدید نظام آ جائے گا جبکہ گاڑیاں اسمبل کرنے کے کارخانے لگ جائینگے ، ایک نیا ایئر پورٹ بن جائیگا ، علاقائی شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی ، کوئلے سے بجلی پیدا کرنیوالا پلانٹ کام کرنا شروع کر دے گا ، ریلوے کا بہترین نظام ایک سپورٹس سینٹر ، معیاری سکولز اور ہسپتال وجود میں آ جائینگے ، گوادر دبئی سے صرف 40منٹ کی پرواز پر واقع ہے ، یہ نہ صرف اکیسویں صدی کی شاہراہ ریشم پر واقع ہے بلکہ میری ٹائم سلک روڈ کا ایک لافانی حصہ ہے ، یہاں ہر روز 18ملین ٹن تیل جہازوں سے اتارا جاتا ہے ، صنعتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک فری ٹریڈ زون بھی بنایا جا رہا ہے جہاں کاروبار کرنیوالوں کو ٹیکس کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ، کرامے ( چین ) کے سرمایہ دا ر فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی لے رہے ہیں جسے چینی کمپنی بنارہی ہے ، فری ٹریڈ زون کا کل رقبہ 923ہیکٹر ہے جو گوادر بندر گاہ سے 30کلومیٹر کے اندر اندر واقع ہے ، فری زون میں کاروبار کرنیوالے تاجروں کو 20سال تک ڈیوٹی کی رعایت بھی دی جائے گی ، فری ٹریڈ زون کے معاہدے کے مطابق جس پر پاکستان ، ایران ، سعودی عرب اور عمان نے دستخط کئے ہیں اس کے ذریعے سے چینی مصنوعات کوئی ڈیوٹی ادا کئے بغیر مشرق وسطیٰ کی منڈ ی میں پہنچ جائینگی ، فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاروں کیلئے کئی سہولتوں کا اعلان کیا گیا ہے ، انہیں سستی زمین دی جائیگی ، کارخانہ لگانے کیلئے بجلی بھی فراہم کی جائیگی ، سرمایہ کاری کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے جن میں قانونی رجسٹریشن، ویزا کی فراہمی اوردیگر معاملات تیزی سے نمٹائے جائینگے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب