پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 36300پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

کے ایس ای100انڈیکس3بالائی حد کے اضافے سے 36200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

پیر 9 مئی 2016 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) کاروباری ہفتہ کے آغاز پرہی کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 36300پوائنٹس کی حد عبور کرگیا ،ٹیلی کام ،بینکنگ ،توانائی ،آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت کے ایس ای100انڈیکس3بالائی حد کے اضافے سے 36200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواجبکہ سرمائے کے مجموعی حجم میں39ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق گذشتہ چند روز سے مارکیٹ عمدہ کارکردگی کا تومظاہر ہ کر رہی ہے لیکن اس تیزی سے سرمایہ کار تذبذب کا بھی شکار ہیں مارکیٹ فی الحال کافی بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے تکینکی گراوٹ کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات بھی مارکیٹ کی منفی صورتحا ل سے دو چار کر سکتے ہیں فی الوقت مارکیٹ میں سرمایہ کاری محتاط انداز میں ہو رہی ہے اسی سبب مارکیٹ بلندیوں کی جانب گامز ن ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں261.30پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس35973.69پوائنٹس سے بڑھ کر36234.99پوائنٹس کی سطح پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس207.17پوائنٹس کے اضافے سے21302.34پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24615.93پوائنٹس سے بڑھ کر24746.82پوائنٹس پربند ہوا۔پیر کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں39ارب6کروڑ15لاکھ24ہزار50روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم74کھرب2ارب85کروڑ73لاکھ90ہزار658روپے سے بڑھ کر74کھرب41ارب91کروڑ89لاکھ14ہزار708روپے ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیرکے روز27کروڑ30لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو12ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ کو28کروڑ60لاکھ69ہزارہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو14ارب روپے تک ریکارڈکی گئی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر355کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے194کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،141 میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبارکے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام2کروڑ60لاکھ،سوئی نادرن گیس کمپنی2کروڑ43لاکھ،دیوان سیمنٹ2کروڑ12لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک2کروڑ11لاکھ اوربائیکوپیٹرولیم1کروڑ36لاکھ حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے آئی سی آئی پاکستان کے بھاؤمیں22.25روپے اورفیروز سنز کے بھاؤ میں18.89روپے کا اضا فہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں450روپے اورنیسلے پاک کے بھاؤ میں100رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب