ڈائریکٹر پیس سنٹرفادر جیمز چنن کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد ،سہیل رضا سے ملاقات

مذاہب کے درمیان مشترکات پر بہت کام کرنے ضرورت ہے ،سہیل احمد رضا ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فکری،علمی اور عملی رہنمائی دی ،فادر جیمز چنن

جمعرات 12 مئی 2016 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) ممتاز مسیحی رہنماء اور ڈائریکٹر پیس سنٹر لاہور فادر جیمز چنن نے عالمی سطح پر مسلم مسیحی ڈائیلاگ کے موضو ع پر منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔فادر جیمز چنن نے تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا ،ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا نے مسیحی رہنماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مذاہب کے درمیان مشترکات پر ابھی بھی بہت زیادہ کام کرنے ضرورت ہے ۔

مختلف مذاہب کے درمیان حائل خلیج کے خاتمے کیلئے کوششیں کرنا تمام مذاہب کے پیروکاروں کا اہم فریضہ ہے ۔انہوں نے فادر جیمز چنن کو بتایا کہ انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا کے 100ممالک میں موثر انداز میں کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے تمام مذاہب اور مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ہے اور محبت و امن کے رویوں کو دنیا میں پھیلا دیا ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری محبت اور امن کے عظیم رویوں کو عام کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

مسیحی رہنما فادر جیمز چنن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے قیام اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں دونوں بڑے مذاہب اہم اور موثر کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور جاننے کیلئے باہمی سطح پر دونوں مذاہب کی حقیقی تعلیمات کا مطالعہ کرتے ہوئے ان روحانی اقدار اور دیگر مشترکات کا اجاگر کرنا ہو گا ۔عالمی سطح پر امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے منہاج القرآن کا کردار تاریخی ہے ۔

تحریک منہاج القرآن کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔فادر جیمز چنن نے کہا کہ منہاج القرآن ایک ایسی تحریک ہے جو نئی نسل کو فکری رہنمائی کے ساتھ ساتھ دہشتگردی و انتہا پسندی سے بچا کر اعلیٰ انسانی اقدار سے روشناس کرا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا کو امن کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انسانیت کو فکری،علمی اور عملی رہنمائی دی ہے ،

Browse Latest Business News in Urdu

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..