کراچی،مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے حکومت کو مختلف قسم کے چھ مسائل حل کرانے کے مطالبات پیش کردیئے،2005ء میں ٹیکسٹائل کوٹہ فری دور کے آغاز کے بعد ہمیں سنگین نوعیت کے مسائل و مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے، ٹیکسٹائل برآمد کنندگان

منگل 26 ستمبر 2006 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء) مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے سال 2015ء تک مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ 18.95 فیصد تک لانے کے لئے حکومت کو مختلف قسم کے چھ مسائل حل کرانے کے مطالبات پیش کئے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ سال 2005ء میں ٹیکسٹائل کوٹہ فری دور کے آغاز کے بعد انہیں سنگین نوعیت کے قومی و بین الاقوامی سطح پر مسائل و مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

حکومت اگر ہمارے چھ بنیادی نوعیت کے مسائل حل کردے تو اس شعبے کی برآمدات کی مالیت ناصرف 20 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا بلکہ 60 لاکھ افراد کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوسکیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ چھ مسائل کے حل کے لئے 7 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، انڈسٹری نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل مشینری اور اس کے فاضل پرزہ جات کی درآمد کو ڈیوٹی سے مستثنی قرار دیا جائے، اسٹیٹ بینک کی طویل المدت فنانسنگ اور ای او پی اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی اہلیت کو دوبارہ موڈیفائی کیا جائے، لیزنگ و دیگر کمپنیوں سے اسپننگ انڈسٹری کی حاصل کردہ فنانسنگ کے سلسلے میں مرکزی بینک اور ایس ای سی پی کو ہدایت کی جائے کہ وہ ان حاصل کردہ قرضوں کو ای او پی اور طویل المدت فنانس اسکیم میں SWAP کریں۔

(جاری ہے)

انڈسٹری کا کہنا ہے کہ انہیں خریدے گئے کپاس کو 9 ماہ کے لئے ذخیرہ رکھنا پڑتا ہے لیکن اس پر ہونے والی بھاری سرمایہ کاری اور مالیاتی چارجز کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نہ صرف بھاری خساروں سے دو چار ہونا پڑتا ہے بلکہ ان کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، چارٹر میں کہا گیا کہ برآمدی نوعیت کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے ٹیمپل فائبر کو بھی عارضی درآمدی اسکیم کے تحت درآمدت کی اجازت دی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..