یوٹی انڈسٹری اپنا واجب الادا ٹیکس ادا کرکے صوبے کے 30 ملین بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے اور معاشرے کے محروم طبقہ کو علاج معالجے میں حکومت پنجاب کی معاون بن سکتی ہے ،عائشہ غوث پاشا

بدھ 1 جون 2016 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ءبیوٹی انڈسٹری اپنا واجب الادا ٹیکس ادا کرکے صوبے کے 30 ملین بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے اور معاشرے کے اس محروم طبقہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں حکومت پنجاب کی معاون بن سکتی ہے جو نجی ہسپتالوں میں علاج کروانے سے قاصر ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے پنجاب ریونیو اتھارٹی اور گزGIZ کے زیراہتمام بیوٹی سیلونز کے لئے پنجاب سیلز ٹیکس آن سر وسز 2012 سے آگاہی کے حوالے سے منعقد ہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے پنجاب کا فلسفہ مختلف ہے۔حکومت پنجاب لوگوں کو ڈرا دھمکا کر یا جبراٹیکس وصول کرنے پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ہم ایک ایسا کلچر متعارف کروا ہے ہیں جہاں ٹیکس دہندگان خوداپنی مرضی اور خوشی کے ساتھ اپنے مستحق بہن بھائیوں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹیکس ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے عوض حکومت ان کے لئے کاروبار میں ہرممکن آسانی فراہم کریگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب دوہری ٹیکس وصولیوں کے خلاف بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم وفاق سے درخواست کرتے ہیں وہ ان اشیا وخدمات پر ٹیکس وصول نہ کرے جو 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں کے تحت آ چکی ہیں۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی راحیل احمد صدیقی نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی رجسٹریشن کی شکل میں بیوٹی انڈسٹری کوتحفظ فراہم کرناچاہتی ہے۔

سیلونز کی خدمات پر ان سے سیلز ٹیکس کی وصولی پر انہیں اعتماد میں لینا ان کا حق ہے ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ آپ ہڑتالوں کی طرف جائیں ہم مثبت اندازمیں آپ کا تعاون حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس لئے آپ کو آپ کی ڈیمانڈ کے مطابق سہولیات مہیا کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم ٹیکس کی ادائیگی انڈسٹری کی سماجی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عائشہ رانجھا نے ورکشاپ کے شرکاء کو پنجاب سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ کے خدوخال سے متعارف کروایا اور انہیں بتایا کہ قانون کے سیکشن 3 کے مطابق ان سب کا اپنے بزنس کو رجسٹرڈ کروانا ضروری ہے۔

آخر میں ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے حدیقہ کیانی،نبیلہ،مدیحاز سمیت ٹیکس ادا کرنے والے بیوٹی سیلونز مالکان میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور ان کی فرض شناسی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز