سندھ کے رواں سال بجٹ میں صحت کے لئے 65.9بلین روپے مختص کئے گئے

ہفتہ 11 جون 2016 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) نئے مالی سال کے بجٹ میں صحت میں رواں محاصل اخراجات بشمول میڈیکل ایجوکیشن 57.9بلین روپے سے 14فیصد اضافے کے ساتھ آئندہ مالی سال میں 65.9بلین روپے کردیاہے۔ رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی منصوبے میں 13بلین کے مقابلے میں آئندہ سال سالانہ ترقیاتی منصوبے میں صحت کے شعبے میں 14بلین روپے رکھے گئے ہیں ۔

صحت کے شعبے میں صوبائی سالانہ ترقیاتی منصوبے اور وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت محکمہ صحت میں غیر ملکی فنڈز سے جاری منصوبوں کے لئے 1.8بلین روپے مختص کئے گئے ہیں، جس میں غذائی معاونت پروگرام سندھ (1.4بلین روپے ۔ آئی ڈی اے) اور سکھر میں چائلڈ ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کا قیام شامل ہے۔ ادویات کی فراہمی میں ضرورت کی بنیاد پر اضافہ کیاگیا ہے اور تشخیصی ، سرجیکل آلات، آکسیجن ، استعمال ہونے والی ایکس رے فلمز اور مریضوں کے لئے غذائی اخراجات میں 35فیصد اضافہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

ٹیچنگ اسپتالوں کی مرمت کے لئے مختص کردہ رقم دگنی کردی گئی ۔ اس طرح مشنری آلات اور ایمبولینسز کی مرمت اوردیکھ بھال کے بجٹ میں 20فیصد اضافہ کیاگیا ہے ۔ اس مقصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے PPHIسندھ کے بجٹ میں 605ملین روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ جو 3.2بلین سے بڑھ کر 3.8بلین روپے ہوگیا ہے ۔ THQ/DHQاسپتالوں کی تعمیر کی اسکیموں میں سے کئی یونٹ اس سال مکمل کرلئے جائیں گے۔

ضلع جیکب آباد میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے 200بستروں کانیا اسپتال جیکب انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (JIMS)فعال ہوچکاہے، یہ نیا اسپتال ضلع میں اسٹیٹ آف آرٹ کا درجہ رکھتا ہے۔سول اسپتال میں شہید بینظیر بھٹو ایکسیڈنٹ ایمرجنسی سروسز کمپلیکس 6.2بلین روپے کی لاگت سے صوبہ میں اپنی نوعیت کا کثیرا لجہتی کمپلیکس بحال کردیا گیا ہے اور اس کے آپریشنل اخراجات کی مد میں1.67بلین روپے رکھے گئے ہیں۔

صحت کے شعبہ کے بہترین پریکٹیشنرز کو ترغیب دینے کے لئے مارکیٹ ویلیو کے مطابق تنخواہوں کی پیشکش کی جارہی ہے اور بہترین ادارتی پریکٹس پر عمل کیا جارہا ہے۔کراچی میں بچوں کے دل کے امراض کے لئے انسٹی ٹیوٹ کا قیام۔ صوبہ بھر میں جون 2017تک 200ڈائیلاسسز کی سہولیات کی فراہمی۔ جون 2017تک آن سائٹ آکسیجن جنریشن/میڈیکل گیسز پلانٹس کی فراہمی۔حیدرآباد ، میرپور خاص میں میڈیکل کالجز کا قیام۔

چانڈکا میڈیکل کالج کی بحالی وتزئین وآرائش اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں نئے نوری گرلز ہاسٹل کی تعمیر۔ حکومت صحت کے شعبہ میں اعلیٰ ترین سہولیات کی فراہمی کو برابر کی اہمیت دیتی ہے۔ اس سلسلے میں SIUTکی ریگولر/سالانہ گرانٹ ان ایڈ کو 3بلین روپے سے بڑھا کر 4بلین روپے کردیاگیا ہے۔ رواں مالی سال 3بلین کی ریگولر گرانٹ کے ساتھ SIUTکو 3320ملین روپے کی اضافی رقم فراہم کی گئی جس میں ٹرانسپلانٹیشن کمپلیکس سکھر کے لئے 2.3بلین، دو اوبوٹک سرجری کی تنصیب کے لئے 250ملین روپے، 100ڈائیلاسسز مشین کی خریداری کے لئے 100ملین روپے اور کراچی میں لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ SIUTکے قیام کے لئے 670بلین روپے رکھے گئے ہیں۔

NICVDکو 1.8بلین روپے ملیں گے اور اگلے سال مزید 700ملین روپے دیئے جائیں گے۔ NICVDکراچی میں بچوں کی کارڈیک سرجری کے یونٹ پرکام شروع ہوگا۔ انڈس اسپتال کے لئے گرانٹ کو 300ملین روپے سے بڑھا کر 500ملین روپے کردیاگیاہے۔ صحت کے شعبہ میں درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ایسوسی ایٹڈ پروگرام کوریگولر کردیاگیا ہے۔ آپریشنل مانیٹرنگ اور جانچنے کی گنجائش کو مضبوط کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

کمیونٹی مڈو ائفز کو مسلسل تربیت دی جاتی ہے اور مخصوص علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے۔ رواں مالی سال میں ان کی تعداد 1924سے بڑھ کر 2300ہوگئی ہے۔ پولیو مہم کے تحت 97فیصد مقاصد حاصل کئے گئے اور 2014میں پولیو کے 30کیسز رپورٹ کئے گئے تھے جبکہ 2015میں یہ تعداد12تھی۔ ای ی آئی ویکسینیٹرز کو متحرک کرنے اور ان کی کارکردگی میں اضافہ کے لئے موٹر سائیکلز و اضافی فیول فراہم کیاگیا ۔

نئی پولیو ویکسین (IPV)اور نیموکوکل ویکسین ۔(PCV-10)10.متعارف کرادی گئی ہے۔ سندھ کے 9اضلاع میں نیوٹریشن سپورٹ پروگرام شروع کردیاگیا ہے۔صحت کے شعبہ میں آئندہ مالی سال میں مکمل کی جانے والی چند بڑی اسکیمیں۔لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں دماغ کی سرجری کی اپ گریڈیشن ۔ کورین آسان قرضہ کے تحت سکھر میں بچوں کے اسپتال کا قیام۔لیاقت یونیورسٹی جام شورو حیدرآباد میں گائنی آپریشن تھیٹرزو دیگر آپریشن تھیٹر زکی تزئین شامل ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..