پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 266.05 پوائنٹس کی کمی سے 38149.26 پوائنٹس پر بند

بدھ 22 جون 2016 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 266.05 پوائنٹس کی کمی سے 38149.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 266.05 پوائنٹس کی کمی سے 38149.26 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 230.38 پوائنٹس کی مندی سے 21855.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 113.16 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 577.81 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 193.40 پوائنٹس کی کمی سے 15815.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 101.62 پوائنٹس کی مندی سے 15434.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 82.29 پوائنٹس کی کمی سے 17796.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 91 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 225 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 90 روپے کے اضافے سے 5339 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 50.96 روپے کی تیزی سے 1122 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور شپہائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 51.25 روپے کی مندی سے 1943.75 روپے اور شپہائر فائبر کے حصص کی قیمت بھی 29 روپے کی کمی سے 553 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 60 لاکھ 32 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 7.95 روپے سے شروع ہو کر 7.91 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 1 کروڑ 28 لاکھ 21 ہزار 500 حصص کے سودے 12.95 روپے سے شروع ہو کر 13,42 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 12 کروڑ 42 لاکھ 10 ہزار 120 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 59 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 102 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 76 کھرب 55 ارب 59 کروڑ 42 لاکھ 64 ہزار 484 روپے سے کم ہو کر 76 کھرب 21 ارب 66 کروڑ 97 لاکھ 31 ہزار 115 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 60 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 8 کروڑ 54 لاکھ 56 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی