آئی ٹین سیکٹر سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کا کام بالکل غیر معیاری ہے، قائم مقام صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

بدھ 22 جون 2016 20:53

اسلام آباد ۔ 22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر شیخ پرویز احمد نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر رکھا ہے جو قابل ستائش ہے تاہم انہوں نے کہا کہ آئی ٹین سیکٹر سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کا کام بالکل غیر معیاری ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مرمت شدہ سڑکیں جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کئی مرمت شدہ سڑکوں کی سطح برابر نہیں ہے جس وجہ سے ایسی سڑکوں پر گاڑی چلانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی آمد آمد ہے اور سڑکوں کی غیر معیاری مرمت کی وجہ سے یہ سڑکیں جلد خراب ہو سکتی ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ڈی اے سڑکوں کی غیر معیاری مرمت کا فوری نوٹس لے اور معیاری کام کو یقینی بنانے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ٹین سمیت اسلام آباد کے کئی سیکٹروں میں گلیوں کی سڑکیں بالکل ختم ہو چکی ہیں لہذا انہوں نے تاکید کی کہ سی ڈی اے سیکٹر آئی ٹن سمیت دیگر علاقوں میں گلیوں کی سڑکوں کو فوری مرمت کرنے پر توجہ دے تا کہ شہریوں کو سہولت میسر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے اسلام آباد میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جس وجہ سے نہ صرف کاروباری طبقہ بلکہ عام شہری بھی سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اسلام آباد کے آئی نائن اور آئی ٹن سیکٹروں کو طویل عرصے سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس وجہ سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ علاقے کے رہائشیوں کو بھی بہت مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے سی ڈی اے سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کی طرف فوری توجہ دے کیونکہ گرمیوں کے اس موسم میں پانی کا بغیر گزارہ ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا ٹینکر مافیہ اس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے کیونکہ لوگوں سے ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلانی کرنے کے بہانے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے لوگ سی ڈی اے سے ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن سی ڈی اے کے ٹینکر ہر متاثرہ علاقے میں بروقت پانی سپلائی کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں حالانکہ ادارہ ان ٹینکروں کے فیول اور مرمت پر لاکھوں روپے خرچ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے متعدد ٹینکر اطلاعا ً خراب پڑے ہیں جس وجہ سے پانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے متاثرہ علاقوں میں ٹیوب ویلز کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کرے تا کہ عوام کو پانی کی باقاعدہ فراہمی ممکن ہو سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب