کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید ترین مندی کی لپیٹ میں رہی

پیر 27 جون 2016 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید ترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس3بالائی حدسے نیچے گرگیا اورانڈیکس37300پوائنٹس سے گھٹ کر37000پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے66ارب سے زائدروپے ڈوب گئے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ مارکیٹ میں مندی کی وجہ بن رہا ہے جبکہ عید کی طویل تعطیلات مارکیٹ کو سست روی کا شکار کر رہا ہے، سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے سبب آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید گراوٹ کا شکار ہو سکتی ہے ۔

پیر کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں350.31پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس37389.88پوائنٹس سے کم ہو کر37039.57پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس231.70پوائنٹس کی کمی سے21115.46پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24947.36پوائنٹس سے کم ہو کر24726.07پوائنٹس پربند ہوا۔

(جاری ہے)

پیرکے روز مارکیٹ کے سرمائے میں66ارب33کروڑ81لاکھ11ہزار128روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 74کھرب78ارب82کروڑ27لاکھ66ہزار455روپے سے کم ہو کر 74 کھرب 12 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ 55 ہزار 327 روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز16کروڑ36لاکھ89ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ23کروڑ68لاکھ39ہزارہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو15ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر323کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے121کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،181میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک5کروڑ51لاکھ،ورلڈکال ٹیلی کام97لاکھ51ہزار،نشاط ملزلمیٹڈ75لاکھ9ہزار،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ64لاکھ17 ہزاراورہم نیٹ ورک لمیٹڈ54لاکھ28ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے باٹا پاک کے بھاؤمیں100روپے اورنیسلے پاک کے بھاؤمیں25روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤمیں408.50روپے اوریونی لیورفوڈزکے بھاؤمیں139روپے کی نمایاں کمی ریکا رڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی