وفاقی حکومت سمندر اور ڈرائی پورٹ سے گندم اور گندم کی مصنوعات برآمدکی اجازت دے‘فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب

منگل 5 جولائی 2016 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جولائی ۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے چےئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو اور گروپ لیڈر عاصم رضا و میاں ریاض نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سمندر اور ڈرائی پورٹ کے ذریعے فوری پر اضافی گندم اور گندم کی مصنوعات کی برآمد کی اجازت دے،اضافی گندم کو خراب کرنے اور گندم کی دیکھ بھال پر آنے والے اضافی اخراجات اٹھانے کی بجائے اضافی گندم کو ایکسپورٹ کر کے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمایا جائے ، گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپور ٹ کے ذریعے ملک کی 70فیصدبند پڑی فلور ملنگ انڈسٹری بھی بحال ہو جائے گی جبکہ مذکورہ انڈسٹری سے وابستہ مزدور طبقہ کے افراد کو روزگار کے مواقعے بھی میسر آسکیں گے ۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریبیٹ دے تاکہ افغانستان اور ایران سمیت دیگر ممالک کو گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ شروع کی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت پور ی دنیا میں گندم کی خرید و فروخت جاری ہے لہذا پاکستان کو بھی اضافی گندم ایکسپور ٹ کر کے اس موقع سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے فوری طور پر ایکسپور ٹ کی اجازت دیکر بیورو کریسی کی بلا جواز مداخلت اور تاخیری حربوں کو ناکام بنائیں تاکہ ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر اضافی گندم اور گندم کی مصنوعات کو ایکسپور ٹ کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے