پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، سرمایہ کاری مالیت میں 69 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

پیر 11 جولائی 2016 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عیدالفطر کی طویل چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38300 کی نفسیاتی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا۔ سرمائے کے مجموعی حجم میں69ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

مارکیٹ کے اختتام پر ایس ای100انڈیکس میں401.20 پوائنٹس اضافے سے 38367.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 289.38پوائنٹس کے اضافے سے22096.46پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 231.94 پوائنٹس سے بڑھ کر25683.53پوائنٹس پربند ہوا۔پیر کو مارکیٹ کے سرمائے میں69ارب54کروڑ51لاکھ6ہزار203روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم76کھرب31 ارب، 38کروڑ82لاکھ74ہزار795روپے سے بڑھ کر 77 کھرب 93 کروڑ 33 لاکھ 80 ہزار 998 روپے ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 4کروڑ88لاکھ 89 ہزار 350روپے کے حصص کا کاروبار ہوا۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں مجموعی طور پر323کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے202کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،97میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے سوئی ناردن گیس کی سرگرمیاں 1کر90لاکھ ،کے الیکٹرک کی سرگرمیاں 1کروڑ11لاکھ ،دیوان سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ8لاکھ جبکہ بائیکو پیٹرولیم کی سرگرمیاں 74لاکھ ، 32 ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کے بھاؤ میں 254.99 روپے اور فیروز سنز لیب کے بھاؤ میں39.72روپے کا اضافہ جبکہ ایکسائیڈ پاک کے بھاؤ میں9.00روپے اور پریمیئر شوگر کے بھاؤ میں7.55روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی