پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 18 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

منگل 12 جولائی 2016 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جولائی ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کر رجحان جاری، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 39000 کی نفسیاتی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا۔ سرمائے کے مجموعی حجم میں1 کھرب 18ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

مارکیٹ کے اختتام پر ایس ای100انڈیکس میں663.66 پوائنٹس اضافے سے 39031.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 477.27پوائنٹس کے اضافے سے22573.74پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 396.51 پوائنٹس سے بڑھ کر26080.04پوائنٹس پربند ہوا۔منگل کو مارکیٹ کے اختتام پر سرمائے میں 1 کھرب 18 ارب 23 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار 474 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم77 کھرب 93 کروڑ 33 لاکھ 80 ہزار 998 روپے سے بڑھ کر 78 کھرب19 ارب 16 کروڑ 98 لاکھ 11 ہزار 472 روپے ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 8کروڑ88لاکھ 85 ہزار 40روپے کے حصص کا کاروبار ہوا۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں مجموعی طور پر353کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے231کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،105میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک کی سرگرمیاں 3کر92لاکھ ،سوئی نادرن کی سرگرمیاں 1کروڑ59لاکھ، دیوان سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ41لاکھ جبکہ اینگرو فرٹیلائزر کی سرگرمیاں1کروڑ 6لاکھ کے حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کے بھاؤ میں 250.50 روپے اضافے سے 7550.50اور یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں55.00روپے اضافے سے 5250.000 روپے جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں24.99روپے کمی سے 7800.00 اورایکسائیڈ پاک 15.20 روپے کمی سے 769.80 روپے پر بند ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا