پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 68.53 پوائنٹس کی کمی سے 68.53 پوائنٹس پر بند

جمعہ 15 جولائی 2016 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جولائی ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 68.53 پوائنٹس کی کمی سے 39188.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ کریکشن اور سرمایہ کاروں اور مختلف بروکریج ہاؤسز کی جانب سے منافع کے حصول کے لئے حصص کی فروخت میں اضافے کی وجہ سے مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 68.53 پوائنٹس کی کمی سے 39188.47 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 29.23 پوائنٹس کی مندی سے 22721.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں جمعرات کو 207.54 پوائنٹس، بدھ کو 17.84 پوائنٹس، منگل کو 663.66 پوائنٹس اور پیر کو 401.20 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا تھا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جمعہ کو کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 50.65 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 99.52 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 24.37 پوائنٹس کی کمی سے 16266.02 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 6.85 پوائنٹس کے اضافہ سے 16059.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تاہم آل شیئر اسلامک انڈیکس 30.50 پوائنٹس کی مندی سے 18267.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 132 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 42.07 روپے کے اضافے سے 1093.47 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح انڈس ڈائنگ کے حصص کی سودے بھی 25.90 روپے کی تیزی سے 544 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور گندہارا انڈسٹری کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 61.75 روپے کی مندی سے 1173.26 روپے اور گندہارا انڈسٹری کے حصص کی قیمت بھی 22.48 روپے کی کمی سے 448.29 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 57 لاکھ 92 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 35.01 روپے سے شروع ہو کر 35.41 روپے پر ہی بند ہوئی جبکہ دیوان موٹرز کے 1 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 500 حصص کے سودے 16.33 روپے سے شروع ہو کر 16.87 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 19 کروڑ 97 لاکھ 96 ہزار 890 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 63 کروڑ 57 لاکھ 29 ہزار 562 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل78 کھرب 56 ارب 40 کروڑ 32 لاکھ 85 ہزار 364 روپے سے کم ہو کر 78 کھرب 41 ارب 21 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار 115 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 79 لاکھ 84 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے