پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 155.01 پوائنٹس کی کمی سے 39151.78 پوائنٹس پر بند

جمعہ 22 جولائی 2016 20:10

کراچی ۔ 22 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 155.01 پوائنٹس کی کمی سے 39151.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آٰخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 155.01 پوائنٹس کی کمی سے 39151.78 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 144.23 پوائنٹس کی مندی سے 22630.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 82.74 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 467.18 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 81.21 پوائنٹس کی کمی سے 16184.99 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 219.20 پوائنٹس کی مندی سے 15774.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 60.74 پوائنٹس کی کمی سے 18257.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 180.03 روپے کے اضافے سے 7299 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیشنل ریفائینری کے حصص کی سودے بھی 18.46 روپے کی تیزی سے 555.02 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی ہینوپاک موٹرز ایکس ڈی اور گندھارا انڈسٹریز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ہینوپاک موٹرز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 49.61 روپے کی مندی سے 942.70 روپے اور گندھارا انڈسٹریز کے حصص کی قیمت بھی 22.04 روپے کی کمی سے 470.03 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 93 لاکھ 19 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 35.80 روپے سے شروع ہو کر 36.06 روپے پر بند ہوئی جبکہ بائیکو پیٹرولیم کے 1 کروڑ 92 لاکھ 47 ہزار 500 حصص کے سودے 22.40 روپے سے شروع ہو کر 23.41 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 21 کروڑ 95 لاکھ 36 ہزار 230 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 79 کروڑ 35 لاکھ 88 ہزار 325 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل78 کھرب 50 ارب 38 کروڑ 69 لاکھ 18 ہزار 310 روپے سے کم ہو کر 78 کھرب 25 ارب 36 کروڑ 59 لاکھ 89 ہزار 610 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 125 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 98 لاکھ 74 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی