الائیڈ بینک آف پاکستان سے تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے آسان شرائط پرقرضوں کے اجراء کیلئے نئی سکیمیں متعارف کرانے کافیصلہ

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر عماد رشید نے الائیڈ بینک آف پاکستان سے تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے آسان شرائط پرقرضوں کے اجراء کیلئے نئی سکیمیں متعارف کرانے پر زور دیا ہے اور کہاہے کہ الائیڈ بینک دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو قرضوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرے ۔

تفصیلات کے مطابق الائیڈ بینک کے منیجرز زاہد حبیب اور وقاص نے گذشتہ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر عماد رشیدسے چیمبر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ا س موقع پر چیمبر کے نائب صدر شجاع محمد ‘ ایگزیکٹو ممبران محمد اقبال ‘ سید محمد طاہر ‘ ممتاز علی خان ‘ محمد اشتیاق اور ملک افتخار احمد اعوان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

الائیڈ بینک کی ٹیم کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا چیمبر کے قائمقام صدر عماد رشید نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کمرشل بینکس بزنس کمیونٹی کے لئے لینڈنگ کرنے سے کتراتے ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کی تاجر برادری ‘ صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کے کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں کو پاکستان کے دیگر علاقوں سے ہٹ کر خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ اس صوبے کی بزنس کمیونٹی معیشت کے استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرسکے۔ الائیڈ بینک کی ٹیم کے اراکین نے خیبر پختونخوا چیمبر کے قائمقام صدر عماد رشید کی تجاویز اور سفارشات سے اتفاق کیا اور انہیں الائیڈ بزنس فنانس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت تاجروں کو 2 لاکھ سے 10 ملین تک قرضے فراہم کئے جائیں گے جبکہ صنعتکاروں کے لئے اس سے بڑی مالیت کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے قرضوں کے حصول کے لئے تفصیلات بھی بیان کیں اور صوبے کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب