100 انڈیکس 34.01 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39468.98 پوائنٹس پر بند

جمعرات 28 جولائی 2016 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 34.01 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39468.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 34.01 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39468.98 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ گذشتہ کاروباری روز بدھ کو بھی انڈیکس میں 287.64 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس 7.07 پوائنٹس کی کمی سے 22751.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 52.05 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 250.40 پوائنٹس کی مندی رہی۔

(جاری ہے)

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 168.49 پوائنٹس کے اضافے سے 16713.86 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 271.16 پوائنٹس کی کمی سے 15153.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 13.24 پوائنٹس کی مندی سے 18292.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 151 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 201 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 145 روپے کے اضافے سے 3900 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یونی لیور فوڈز کے حصص کی سودے بھی 125 روپے کی تیزی سے 5325 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور آرچروما پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 61.87 روپے کی مندی سے 7379.99 روپے اور آرچروما پاک کے حصص کی قیمت بھی 26.66 روپے کی کمی سے 509.41 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان موٹرز کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 23 لاکھ 65 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 19.19 روپے سے شروع ہو کر 19.41 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 1 کروڑ 18 لاکھ 93 ہزار 500 حصص کے سودے 15.25 روپے سے شروع ہو کر 15.44 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 18 کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 49 کروڑ 82 لاکھ 89 ہزار 611 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل78 کھرب 62 ارب 91 کروڑ 19 لاکھ 12 ہزار 420 روپے سے بڑھ کر 78 کھرب 78 ارب 51 کروڑ 21 لاکھ 86 ہزار 48 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 146 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 43 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 5 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 7 کروڑ 5 لاکھ 81 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی