دنیا میں آن لائن تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر چکا ،سید ضیا ء علمدار حسین

نوجوان تاجروں کواپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے آن لائن ایکسپورٹ مارکیٹنگ میں مہارت حاصل کرنی چاہیئے، قائمقام صدر فیصل آباد چیمبرآف کامرس

جمعرات 28 جولائی 2016 21:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) اس وقت دنیا میں آن لائن تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ پاکستان کے نوجوان تاجروں کو بھی اس شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے آن لائن ایکسپورٹ مارکیٹنگ میں مہارت حاصل کرنی چاہیئے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر سید ضیا علمدار حسین نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اتھارٹی (سمیڈا) اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے آن لائن ایکسپورٹ مارکیٹنگ کے بارے میں ایک روزہ تربیتی سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ارتقاء کا عمل ہمیشہ سے جاری رہا مگر کمپیٔوٹر کے آنے کے بعد دنیا نے گزشتہ 30 سالوں میں جو ترقی کی ہے جو اس سے قبل ہزار سالوں میں بھی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1986 میں جب انہوں نے ایک کمپیٔوٹر سے " گڈ مارننگ " کا پیغام دوسرے کمیپٔوٹر کو بھیجا تو ان کے دفتر میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے نوجوان فیصل آباد کی برآمدی صلاحیتوں سے پورا فائدہ اٹھانے کیلئے آن لائن ایکسپورٹ پر توجہ دیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے آپ کو شو روم یا ایئرکنڈیشنرز کی بھی ضرورت نہیں تاہم اس شعبہ میں کامیابی کیلئے تیز ترین کمیونیکیشن، وصولیوں ،کارکردگی اور کوالٹی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو برآمد کی جانے والی اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ خریدار کا اعتماد ہی آپ کی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے آن لائن ایکسپورٹ مارکیٹنگ کے اہم موضوع پر تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ توقع ہے کہ سمیڈا اس سلسلہ میں تربیت سے عملی فائدہ اٹھانے والوں کا ڈیٹا تیار کرے گی تا کہ ان سے نئے آنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

فیصل آباد چیمبر کے ڈاکٹر حبیب اسلم گابا نے بھی صنعت و تجارت کی ترقی کیلئے عالمی رجحانات کے مطابق نوجوانوں کو تربیت دینے پر زور دیا اور کہا کہ آج کی تقریب کے شرکاء شفقت جیلانی کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے۔ تقریب سے سمیڈا کے ریجنل بزنس کوآرڈی نیٹر بلال افضل اورسہیل نذر منیجر ٹریننگ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ڈاکٹر حبیب اسلم گابا نے کورس کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز