سام سنگ نے گلیکسی J7 اور J5کیلئے متاثر کن ٹی وی اشتہار متعارف کرادیا

پیر 1 اگست 2016 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء )عالمی مارکیٹ میں جدید اور حیرت انگیز ٹیکنالوجی کی حامل کمپنی سام سنگ نے پاکستان مین متعارف کردہ جے سیریز کے اسمارٹ فونز J7 اور J5کیلئے متاثر کن ٹی وی اشتہار آن ایئر کردیا ہے ۔سام سنگ کی اس نئی ٹی وی کمپئن میں معروف فلم اسٹار اور سام سنگ پاکستان کے برانڈ ایمبسیڈر فواد افضل خان جلوہ گر ہیں ۔

اس ٹی وی اشتہار میں فواد افضل خان کو موبائل گیمز کا انتہائی شوقین دکھایا گیا ہے ،اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ دیگر لیڈنگ کیریکٹرز عام اسمارٹ فون پر کم اسپیڈ اور سست رسپانس کے باعث دوستانہ گیمز کا مقابلہ جیتنے میں ناکام رہتے ہیں ،تاہم وہ جب گلیکسی جے اسمارٹ فون پر گیمز کھیلتے ہیں تو ایک کامیاب موبائل فون گیمر بن جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سام سنگ گلیکسی جے اپنی تیز اسپیڈ کے باعث گیمز کیلئے دوستوں اور خاندان میں انتہائی مقبول ہیں ۔

اس ٹی وی اشتہار کا مقصد یہ ہے کہ موبائل فون گیمز کے شوقین افراد کو باور کرایا جائے کہ موبائل فونز پر گیمز کیلئے جے سے بہترین کوئی چوائس نہیں ہے ۔J7سپر فاسٹ آکٹا کور A53, 1.6 GHz ‘Joshua’ پروسیسر پر بڑی 2GB RAM پر چلتا ہے جو کہ فور جی اسپیڈ اور 16 GB روم کو میچ کرتی ہے ،اس کی 5.5انچ کی ایچ ڈی اسکرین سپر AMOLEDڈسپلے کے ساتھ گیمنگ اور میڈیا کے بہترین تجربات سے ہم آہنگ کرتا ہے ،اس کی 4G LTE ان ایبل ڈیوائس 13میگا پکسل ریئر اور 5میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے اور F1.9لینس کے ساتھ ہے ،اس کی 3,300 mAh کی بیٹری طویل بیک اپ فراہم کرتی ہے ۔

گلیکسیJ5 کی خصوصیات میں طاقتور Quad-Core,1.2 GHz processor اور 5انچ کی سپر AMOLED ڈسپلے اسکرین شامل ہے جبکہ اس کا ریئر کیمرہ13اور فرنٹ کیمرہ5میگا پکسل کا ہے ،یہ ڈیوائس تیز تر ویب براؤزنگ اور ایچ ڈی وڈیو دیکھنے کیلئے آئیڈیل ہے ۔یہ دونوں اسمارٹ فونز منفرد خصوصیات اور ایپس کے ساتھ گیمنگ کیلئے انتہائی موزوں ترین ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ