کراچی ،تین روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو کا آغاز

ڈریپ ادویہ سازکمپنیوں کیساتھ ملکر جدید پیشرفت پر بات کرے ،دنیا کی نئی مارکیٹوں کی تلاش میں مدد کرے،زاہد سعید

بدھ 3 اگست 2016 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین زاہد سعید نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اضافے کی آدھی شرح کے برابر ادویات کی قیمتیں بڑھتی رہنی چاہیئں ورنہ مزید کئی کمپنیاں بند ہو جائیں گی اور ادویات کی قلت پیدا ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو کی افتتاحی تقریب اور بعد میں صحافیوں سے بحیثیت مہمان خصوصی گفت گو کرتے ہوئے کیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد انہوں نے فیتا کاٹ کرنمائش کا افتتاح اور اسٹالز کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر محمد اسلم کے نمائندے ڈائریکٹر سینٹرل ڈرگ لیبارٹری ڈاکٹر سیف الرحمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈریپ سندھ ڈاکٹر نجم الثاقب، ڈائریکٹر پرائم ایونٹ منیجمنٹ کامران عباسی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

نمائش کا انعقاد پرائم ایونٹ منیجمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

زاہد سعید نے مزید کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی ناگزیر تھا۔ ادویات کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی بی (تپ دق) کی دوا صرف 17کمپنیاں بناتی ہیں ، قیمتیں نہ بڑھنے کے باعث ان میں سے 15کمپنیاں بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ادویات کی قلت پیدا ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دواؤں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر وہ حکومت کے شکرگزار ہیں لیکن اس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور وفاقی وزارت پر رشوت لینے کے الزامات کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ دوا سازی کی صنعت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ زاہد سعید نے کہا کہ پاکستانی ادویات اس وقت افریقہ کے غریب ممالک میں فروخت ہورہی ہیں لیکن ہماری اب تک بڑی مارکیٹس تک رسائی ہی نہیں ہوپائی ہے۔ ایسی صورت میں اس صنعت کی برآمدات کیسے بڑھیں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمان خٹک نے کہا کہ وہ انڈسٹری کے فروغ کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور کمپنیوں کو سہولت پہنچانے کی بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ڈاکٹر نجم الثاقب نے بتایا کہ ایسے ایونٹس انڈسٹری کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی سے متعارف ہونے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ اس میں دواساز کمپنیوں کو بھرپور شرکت کر کے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر کامران عباسی نے بتایا کہ نمائش دو ہالز میں جاری ہے جن میں فارما آلات کے مینوفیکچررز، کیمیکلز، لیبارٹری آلات، پیکجنگ میٹریل، اینالیٹکل ایکویپمنٹ، انوائرمنٹل کنٹرول، فارماسوٹیکل کنسلٹنٹ، اسپتالوں کے آلات، ایمبولینس اور ریسکیو گاڑیاں، سرجیکل آلات، فائر الارم، اسپتالوں میں استعمال ہونے والے آئٹمز موجود ہیں۔ نمائش دو ہالز نمبر 5اور 6 میں جاری ہے۔ نمائش میں ملک بھر کے علاوہ ایشیا اور یورپی ممالک سے بھی کاروباری وفود شرکت کر رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی