چینی زبان سیکھنے والے نوجوان چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی ، تجارتی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کا سبب بنیں گے،غیر ملکی زبان سیکھنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہوتا ہے ،خاص طور پر چینی زبان سیکھنے والوں کو چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ تبادلہءِ خیالات میں آسانی ہو گی ،پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کا بہاؤ تیز تر ہوسکے گا

پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ‘ شاہ فیصل آفریدی کا خطاب

جمعرات 4 اگست 2016 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء) چینی زبان سیکھنے والے پاکستانی نوجوان چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی ، تجارتی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کا سبب بنیں گے ۔ یہ بات پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے پاک چین چیمبر کے زیر اہتمام چینی زبان سیکھنے والے نوجوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

انہوں کہا کہ غیر ملکی زبان سیکھنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہوتا ہے اور خاص طور پر چینی زبان سیکھنے والوں کو چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ تبادلہءِ خیالات میں آسانی ہو گی جس سے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کا بہاؤ تیز تر ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان زہانت اور تخلیقی صلاحیتوں کے حوالے سے دیگر کئی قوموں سے آگے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ چینی سرمایہ کار اپنی جد ت پسندی کو دنیامیں منوا چکے ہیں۔

چینی زبان سیکھنے والے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں چینی تجربات کے ساتھ ملکر پاکستان میں ایک جدت پسند کاروبار ی کلچر کو تشکیل دے سکیں گی۔شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری پر قابوپانے کیلئے سب سے زیادہ کار گر نسخہ یہی ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان ، ملازمتوں کی بجائے کاروبار کی طرف آئیں تاکہ نوجوان طبقہ نوکریاں لینے کے بجائے نوکریاں پید ا کرنے کازریعہ بن سکے۔

انہوں نے بتا یا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں میں کاروباری رجحانات کو تقویت دینے کیلئے متعدد اہم اقدامات کر رہی ہے جس میں کاروباری تربیت کے علاوہ بنکوں سے قرضوں کا اجراء بھی شامل ہے ۔ جبکہ سمیڈا جیسے سرکاری ادارے مفت کاروباری مشاورت و معاونت بھی فراہم کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کیلئے پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون کی سہولت بھی حاصل ہے جبکہ کاروبار سے متعلق ۱۰۰ سے زائد پری فیزیبلٹی سٹڈیز اور بزنس پلان سمیڈا کی ویب سائٹ پر دستیا ب ہیں۔

لہٰذا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ چینی ز بان سیکھ کر چین کا دورہ کریں اور وہاں کے کاروباری کلچر کا مطالعہ کریں۔ نیز وہاں کے نوجوان تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ تبادلہءِ خیالات کریں ۔ اس طرح انہیں دنیا کی ابھرتی ہوئی بڑی معیشت کی کامیا بی کا راز سمجھ آجائے گا اور وہ اپنے ملک میں کاروبار ی کلچر کو فروغ دینے میں وہی راز لاگو کر سکیں گے۔

شاہ فیصل آفریدی نے بتا یا کہ اس وقت پوری دنیا ایک کنزیومر سوسائٹی کی شکل اختیا ر کر چکی ہے۔جہاں جدت طرازی کے زریعے مختلف ملکوں کے صنعتکار اور تاجر اپنی جگہ بنا رہے ہیں جن میں چینی صنعتکار اور تاجر سب سے آگے ہیں۔ ہمارے چینی زبان سیکھنے والے نوجوان موثر ابلاغ کے زریعے چینی تاجروں کے ساتھ میل جول بڑھا سکتے ہیں اور یہ میل جول انہیں با آسانی عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے کا زریعہ بھی بن جائے گا۔

۔ انہوں نے امید کی کہ چینی زبان سیکھنے والے پاکستانی نوجوان چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دیتے ہوئے نئی کمپنیوں کی تشکیل کا سبب بنیں گے اور منفرد اور جدیدمصنوعات تیار کر کے وطن عزیز کیلئے عالمی منڈی سے زر مبادلہ کماسکیں گے۔پاک چین جوائینٹ چیمبر کے صدر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کاروبار کرنے کا فیصلہ کرتے وقت اپنی زاتی صلاحیتوں ، معلومات ، فطری رجحان اور دستیاب سرمائے کو مد نظر رکھیں۔

اور کاروبار کے انتخاب کیلئے کسی کی نقل نہ کریں بلکہ اپنے حالات اور اپنی تخلیقی خصوصیات کے زریعے فیصلہ کریں۔ مارکیٹ میں گھسے پٹے آئیڈیا کی گنجائش کم ہوتی ہے مگر نئے، انوکھے اور جدید انداز کی ہمہ وقت ضرورت اور مانگ موجود رہتی ہے۔ انہوں نے چینی زبان سیکھنے والے نوجوانوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے چیمبر کے توسط سے انہیں پاکستان اور چین کے درمیان موجود تجارتی مواقع کے بارے میں وقتاََ فوقتاََ آگاہ کرتے رہا کریں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی