بینک الفلاح کا اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاورکے ساتھ اشتراک

پیر 22 اگست 2016 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان کے سرفہرست اور ممتاز بینک کی حیثیت سے صارفین کو بینکاری کی اعلیٰ خدمات کی فراہمی کے عزم کی تکمیل کرتے ہوئے بینک الفلاح نے ملک میں اسلامی بینکاری کی ترقی اور فروغ کے لیے آئی ایم سائنسز پشاور کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔یہ اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں موثر اور متحرک اسلامی بینکاری نظام کی تشکیل کے لیے بینک الفلاح کے دیرینہ عزم کی ترجمانی کرتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی معاونت سے خدمات انجام دینے والے سینٹر فار ایکسی لینس ان اسلامک فنانس (سی ای آئی ایف)، آئی ایم سائنسزپشاور کے ساتھ بینک الفلاح کے اس تاریخی معاہدے پر بینک الفلاح کے کراچی میں واقع لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں دستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کی تقریب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ بینک الفلاح کے سی ای او اور صدر عاطف باجوہ اور سی ای آئی ایف کے سربراہ ڈاکٹر کریم الله نے دستخط کیے۔

دونوں اداروں کے مابین طے پانے والا یہ معاہدہ افرادی صلاحیتوں کی بہتری کے لیے خصوصی تربیت اور مخصوص شعبوں میں اعلیٰ پائے کی ادارہ جاتی ریسرچ کے ذریعے پاکستان میں اسلامی بینکاری کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سعید احمدنے اسلامی بینکاری سے متعلق خصوصی تربیتی پروگرامز کے انعقاد اور افرادی صلاحیتوں کی بہتری کے لیے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بینک الفلاح کی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیا۔

انہوں نے معاشرے کے مختلف طبقات کی ضرورتوں کے مطابق متنوع مالیاتی خدمات اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے شرعی اصولوں کے مطابق تخلیقی پراڈکٹس متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی ای آئی ایف کے سربراہ ڈاکٹر کریم الله نے کہا کہ ”پاکستان میں بامقصد اسلامی بینکاری نظام کی تشکیل کے لیے بینک الفلاح کا عزم اور کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

کاروباری اور تدریسی اداروں کے مابین روابط کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ان روابط کے ذریعے متعلقہ شعبوں سے متعلق نئی عملی معلومات اور تحقیق کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروبار کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی۔ ہم دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے اشتراک کو مزید مستحکم بناکر اس شراکت داری کے بھرپور فوائد سمیٹنے کے لیے پرامید ہیں۔

“بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم پاکستان میں متحرک اور ترقی میں معاون اسلامی بینکاری ماڈل متعارف کرانے کے لیے سی ای آئی ایف کے ساتھ ہونے والی شراکت داری پر بے حد مسرور ہیں۔ یہ معاہدہ ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے بینکاری کی خدمات سے محروم افراد میں اسلامی بینکاری کا شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملک میں اسلامی بینکاری کی ترقی کا علم بردار ہونے کی حیثیت سے بینک الفلاح پاکستان میں اسلامی بینکاری کو مستحکم بنیادوں پر ترقی دینے کے لیے نئے راستوں کی جستجو کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ “تقریب میں گروپ ہیڈ ہیومن ریسرورسز اینڈ لرننگ گروپ فیصل فاروق خان، ہیڈ لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن احمد نعمان انیس، شریعہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی خلیل احمد اعظمی سمیت بینک الفلاح کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز