پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آغاز پر اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی

پیر 22 اگست 2016 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آغاز پر اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای 100 انڈیکس 39500 پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد39400پوائنٹس کی سطح پر ہی بندہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے14ارب سے زائدروپے ڈوب گئے ۔پیرکو کاروبارکے آغاز پر سریہ کار توانائی ،بینکنگ ،سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرگرم رہے جس کی وجہ سے کاروبار کے دوران انڈیکس 39542پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 39254پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا کاروبار کے اختتام سے قبل مارکیٹ میں انڈیکس نے204پوائنٹس ریکور کئے لیکن اس کے باوجود مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔

(جاری ہے)

پیر کوکے ایس ای100انڈیکس میں41.14پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس39499.09پوائنٹس سے کم ہو کر39457.95پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس26493.06پوائنٹس سے کم ہوکر26445.34پوائنٹس بند ہواجبکہ کے ایس ای30انڈیکس6.31پوائنٹس کے اضافے سے 22572.64 پوائنٹس پر جا پہنچا۔پیرکے روزمارکیٹ کے سرمائے میں14ارب29کروڑ20لاکھ54ہزار471روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم79کھرب34ارب98کروڑ54لاکھ63ہزار859روپے سے کم ہو کر 79 کھرب 20 ارب 69 کروڑ 34 لاکھ 9 ہزار 388 روپے ہوگیا۔

پیر کومارکیٹ میں18کروڑ62لاکھ48ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ 21 کروڑ 86 لاکھ38ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،205میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ60لاکھ،ایمٹیکس لمیٹڈ2کروڑ45لاکھ،دیوان فاروقی 1کروڑ14لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ84لاکھ12ہزاراوردیوان موٹرز74لاکھ29ہزارحصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے رفحان میظ کے بھاؤمیں135.33روپے اوریونی لیورفوڈز کے بھاؤمیں75روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاک کے بھاؤمیں105روپے اورکولگیٹ پامولیوکے بھاؤمیں40روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار