چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل، ممبر گیس عامر نسیم سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کی ملاقات

کھوکھر نے چیئرپرسن اوگرا اور تمام اتھارٹی کو سردیوں میں ایل پی جی کی طلب و رسد ،گیس کی بر آمد ، غیر معیاری سلنڈروں کی خرید وفروخت کے متعلق بریفنگ

پیر 22 اگست 2016 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مقامی ہوٹل میں پبلک ہیئرنگ کا انعقاد کیا جس میں چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل خان ، ممبر گیس عامر نسیم سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے ملاقات کی ۔ عرفان کھوکھر نے ملاقات میں ایل پی جی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی کھپت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کی کھپت اتنی بڑھ گئی ہے کہ پچھلے تین سال میں ایل پی جی کی درآمدنے سب ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

پاکستان کی تاریخ میں اتنی ایل پی جی درامد نہیں ہوئی جتنی پچھلے تین سال میں کی گئی۔ پرائیوٹ سیکٹر نے گیس کی درآمد کو یقینی بنا کر طلب و ردسد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سال 2014ء میں ٹوٹل ایمپور ٹ 62,117ٹن،لوکل پروڈکشن 440,115اور ٹوٹل سیل 502,232میٹرک ٹن ہوئی۔

(جاری ہے)

سال2015میں ٹوٹل 245,678میٹرک ٹن ایمپورٹ ، لوکل پروڈکشن 629,809 ٹن اور ٹوٹل سیل 878,087میٹرک ٹن ہوئی۔

2016 ء میں ابھی تک 3لاکھ 25ہزار ٹن ایمپورٹ اور ٹوٹل فروخت 7لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں قدرتی گیس میں کمی کے باعث کھپت میں 35 سے 45 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔طلب و رسد کو پورا کرنے کے لیے ماہانہ50سے 60ہزار میٹرک ٹن گیس کی درآمد کی ضرورت ہے۔ اس بار سردیوں میں طلب و رسد کو پورا کرنے کے لیے 3لاکھ میٹرک ٹن مزیددرامدی گیس کی ضرورت ہے۔

اگر یہ مقدار امپورٹ نہ کی گئی توسال 2014ء کی طرح ایل پی جی کی قیمت 250روپے فی کلو سے تجاوز کر جائیگی۔ عرفان کھوکھر نے مزید بتایا کہ غیر معیاری سلنڈروں بنانے اور خرید و فروخت کا کام تیزی سے جاری ہے، گوجرانوالہ میں تقریبا 400سے زائد کارخانے غیر معیاری سلنڈر بنانے کا کام کر رہے تھے۔ اتھارٹی کے ساتھ ملکر ہم نے گوجرانوالہ میں 11 غیر قانونی کارخانے سیل کروائے لیکن ا بھی تک غیر معیاری سلنڈروں بنانے کا کام جاری ہے۔

پورے ملک میں روزانہ 2حادثے غیر معیاری سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہو تے ہیں۔میں بحثیت چیئرمین آپکو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اوگرا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اپریشن کو کامیاب بنائین گے اور ہمیشہ کی طرح ایسے عناصر کی نشاندہی بھی کرتے رہیں گے۔ عرفان کھوکھر نے چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل خان سے درخواست کی کہ غیر معیاری سلنڈروں کی خرید و فروخت کیخلاف اپریشن کو مزید تیز کرنے کے احکامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی