زرمبادلہ کے اہم ذرائع برآمدات، ترسیلات و سرمایہ کاری تنزل کا شکار ہیں،رجحان برقرار رہا تو آئی ایم ایف سے دوبارہ قرض لینا آخری آپشن ہو گا،اصلاحات میں ناکامی کی وجہ سے حکومت کے وسائل پر دباؤ بڑھ گیا ہے

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدرمیا ں زاہد حسین کابیان

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کمانے کے تین اہم ذرائع برآمدات، ترسیلات اور غیر ملکی سرمایہ کاری تنزل کا شکار ہیں جبکہ درآمدات جو زرمبادلہ کا ضیاع بڑھانے کا سبب ہیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

اگر یہ رجحان برقرار رہا تو ملکی مسائل میں اضافہ ہو گا اوراسی سال آئی ایم ایف کو خیر باد کہنے کے بعد ایک بار پھر اسی ادارے سے قرض لینا واحد آپشن ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ برآمدات گزشتہ تین سال سے گر رہی ہیں جبکہ برآمدکنندگان ،آئی ایم ایف اور دیگر اداروں نے متعدد بار حکومت کواپنی مشکلات سے آگاہ کیا ہے مگر ایکسپورٹ سسٹم میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی گئی جس سے مسائل بڑھے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے برآمدی شعبے کو بعض مراعات دی ہیں جوموجودہ عالمی حالات اور بڑھتی ہوئی مسابقت کے ماحول میں ناکافی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ برآمدات کے علاوہ ترسیلات بھی مسلسل گر رہی ہیں ۔ نوے فیصد ترسیلات سعودی عرب، برطانیہ، امریکہ، عرب امارات، اور جی سی سی ممالک سے آتی ہیں اور ان تمام ممالک سے آنے والے زرمبادلہ میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔ صرف سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بڑے پیمانے پر بے روزگاری سے ترسیلات زر میں دو ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے جو پاکستان کیلیئے ناقابل برداشت ہو گا۔

اگر سعودی عرب میں بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کی حالت زار پر توجہ نہیں دی گئی تو اسکے نتائج پاکستان کے مفادات کے خلاف ہونگے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی مسلسل گر رہی ہے۔ جولائی میں 63 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے مگر جس میں سے 54 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اسٹاک ایکسچینج میں ہوئی جبکہ باقی نو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری دیگر شعبوں میں ہوئی یعنی اہم شعبوں کی سرمایہ کاری میں 48 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

صرف زرمبادلہ کے ذخائر کا استحکام ترقی کا ضامن نہیں بلکہ انھیں تخفیف سے محفوظ رکھنا بھی ضروری ہے جسکے لیئے برآمدات، ترسیلات اور سرمایہ کاری کو توجہ دینے اور بڑھتی درآمدات کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ زرعی پیکج، آٹو پالیسی، بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس، نان فائیلرز کے خلاف اقدامات، ٹیکس ایمنیسٹی اسکیم ،تاجروں اور پراپرٹی مارکیٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی ہے جس سے حکومتی وسائل پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی