ٹنڈوآدم ‘ حیسکو ٹیم کے پاورلومز فیکٹریوں پر چھاپے ‘71پاور لومز فیکٹری مالکان غیر قانونی بجلی استعمال کرتے پکڑے گئے

34پاورلومز فیکٹریوں پر 35لاکھ 32ہزار 6سو روپیہ جرمانہ ‘بقیہ فیکٹریوں کیخلاف تحقیقات کے حکم

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:31

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء ) ٹنڈوآدم میں حیسکو ٹیم کے پاورلومز فیکٹریوں پر چھاپے 71پاور لومز فیکٹری مالکان غیر قانونی بجلی استعمال کررہے تھے 34پاورلومز فیکٹریوں پر 35لاکھ 32ہزار 6سو روپیہ جرمانہ بقیہ فیکٹریوں کے خلاف تحقیقات کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر حیسکو عزیر احمد بھٹو کی سربراہی میں سروس اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے حیسکو سب ڈویژن اوڈیرولعل ایٹ ٹنڈوآدم میں چلنے والی پاور لومز فیکٹریوں پر چھاپے مارے جن میں 71پاورلومز فیکٹری مالکان غیر قانونی بجلی استعمال کرنے میں ملوث نکلے جن یمں سے 34پاورلومز فیکٹری مالکان پر 35لاکھ 32ہزار 6سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 11کنکشنوں پر لوڈ بڑھا ہوا تھا جنہیں اپنا نیا ٹانسفارمر لگونے کیلئے نوٹس جاری کئے گئے باقی 26صارفین کے کیسوں کا جائزہ لیا جارہا ہے انکے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائیگی اور جرمانہ عائد کیا جائیگا دوسری جانب بجلی چوری میں ملوث ایس ڈی او اوڈیرولعل منیر احمد پنھور کو فوری طور پر معطل کرکے ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور دیگر ملازمین جو بجلی چوری میں ملوث انکے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائیگی ٹنڈوآدم کے شہریوں نے حیسکو چیف اسداﷲ درانی ،ایس ای نوابشاہ ملک امتیاز احمد کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بجلی چوروں کے خلاف شہروں اور دیہاتوں میں تمام سب ڈویژن میں سخت کریک ڈاؤن رینجرس کی مدد سے کریں تاکہ بجلی چوروں کے ناجائز یونٹوں کا بوجھ غریب صارفین کو نہ اٹھانا پڑے اور بجلی کی ناجائز لوڈ شیڈنگ ،ٹرانسفارمروں کی خرابی وولٹیج کی کمی اور دیگر مسائل سے نجات مل سکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان