ایزی پیسہ نے پاکستان کی سب سے آ سان اور باکفایت کار انشورنس پالیسی کا اجراء کردیا

پیر 5 ستمبر 2016 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 ستمبر ۔2016ء) ایزی پیسہ نے پاکستان میں مالیاتی سہولیات کو اختراع اور جدت سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کے اشتراک سے ایزی پیسہ کار انشورنس کا اجرا ء کردیا ہے جس کے تحت پاکستان میں گاڑیوں کی آسان اورسستی انشورنس کوریج ممکن ہوسکے گی۔ ایزی پیسہ کار انشورنس کی سہولت گاڑی کی مارکیٹ قیمت کا محض ڈھائی فی صد پریمیئم سالانہ ادا کرکے حاصل کی جاسکتی ہے، جبکہ دیگر انشورنس پلان اس سے کہیں زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں۔

روایتی انشورنس پالیسیوں کے برعکس صارفین ایزی پیسہ کار انشورنس کے حصول کے ذریعے تھرڈ پارٹی انشورنس اور’ ٹریرازم کور ‘ کی سہولت کے علاوہ کار مکینکل انشورنس کی سہولت بھی حاصل کرسکتے ہیں، جس کی پیشکش اس سے قبل پاکستان میں کبھی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ پلان روایتی انشورنس پلان کے علاوہ کہیں زیادہ کوریج دیتا ہے۔ ایزی پیسہ کار انشورنس انجن کی خرابی، ڈرائیو ایکسل ، ٹرانسمیشن، سسپنشن، اسٹیئرنگ، کولنگ سسٹم ، الیکٹرک فکس کے علاوہ دیگر بے شمار کوریج فراہم کرتا ہے۔

اس سہولت کے حصول کے لیے صارفین کو لمبی چوڑی کاغذی کارروائی کی زحمت اٹھانے کی بجائے محض ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن 3737پر کال کرنا ہوگی جہاں مجاز سرویئر ان کی رہنمائی کرے گا۔ کارانشورنس پلان کی یہ آسانی اس کی لاتعداد لوگوں تک باسہولت فراہمی کو ممکن بنائے گی۔ ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانا اس سے بھی کہیں زیادہ آسان ہے ، جہاں وہ ایزی پیسہ کار انشورنس کے لیے محض ایک ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

جلد ہی صارفین ایزی پیسہ شاپ، ٹیلی نار سیلز اینڈ سروس سینٹر اور ٹیلی نار فرنچائز کے ذریعے پاکستان بھر میں ایزی پیسہ کار انشورنس کے لیے اپنا اندارج کرا سکیں گے۔تعمیر بینک کے صدر و سی ای او علی ریاض چوہدری نے اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا،’پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آٹو موبیل انڈسڑی کی بدولت ایک قابل اعتماد کارانشورنس پالیسی ہر گاڑی کے مالک کی ضرورت بن چکی ہے۔

ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار ، جدید ایزی پیسہ کار انشورنس کے اجراء سے صارفین کی تمام ضروریات باآسانی پوری ہونگی۔‘ایزی پیسہ کے سربراہ محمد یحییٰ خان کا کہنا تھا، ’’ ہمارے قابل ِ قدر صارفین نے ہمیں پاکستان کی سب سے باکفایت اور باسہولت کار انشورنس اسکیم پیش کرنے کا جذبہ اور حوصلہ عطا کیا ہے، جو پاکستانی مارکیٹ میں اپنی طرز کی منفرد انشورنس پالیسی ہے۔

اندارج سے لے کر انشورنس کے دعوے تک تمام کارروائی روایتی مشقت طلب کاغذی کارروائی کی بجائے آپ کے موبائل فون سے ممکن ہے۔ بالآخر تمام گاڑی مالکان کے لیے ایک سستااور مکمل انشورنس پلان حاصل کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ ‘‘یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین میاں شاہد کا کہنا تھا، ’’ ایزی پیسہ نے جس کامیابی سے انشورنس کے نظام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کیا ہے وہ قابل ِ تعریف ہے۔

ایزی پیسہ کی بصیرت افروز قیادت کی مدد سے ہم ملک بھر میں بہترین قسم کی انشورنس سہولیات پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ــ‘‘ایزی پیسہ کی نئی کار انشورنس پالیسی پہلے سے کہیں زیادہ لوگوں کو سستی ترین قیمتیں اور بہتر کوریج فراہم کرے گی ۔اس کارانشورنس پالیسی کے ذریعے ایزی پیسہ نے ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کے فوائد کو عام لوگوں تک پہنچانے کے سلسلے کو مزید آگے بڑھا دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی