پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ایشیاء کی بہترین مارکیٹ قرار پاناخوش آئند ہے‘ فاؤنڈرز گروپ

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) فاؤنڈرز گروپ لاہور چیمبر کے چیئرمین اعجاز بٹ اور سینئر لیڈر میاں محمد اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ایشیاء کی سب سے بہترین سٹاک مارکیٹ قرار پانا بہت خوش آئند اور اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت بحالی کے سفر پر گامزن ہے۔ فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کسی بھی ملک کی معیشت کے مثبت یا منفی پہلوؤں کی نشاندہی کرتی ہے۔

پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے ایشیا بھر میں بہترین مارکیٹ کا اعزاز حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ اکنامک انڈیکٹرز بہتر صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں۔ فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ اس صورتحال سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اکنامک انڈیکٹرز بہتر ہونے سے غیرملکی سرمایہ کارپاکستان کی طرف توجہ دیں گے لہذا ان کا اعتماد بڑھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ نہ صرف اس صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور ملک میں سرمایہ کاری کوفروغ دے بلکہ تیز رفتار معاشی ترقی کے لیے وہ مسائل جلد از جلد حل کرے جو اکنامک گروتھ کو متاثر کررہے ہیں۔ فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ بزنسمین مشکلات حالات میں کاروبار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بزنسمین کو فری ہینڈ دے تاکہ وہ اپنے کاروبار اچھی طرح کرسکیں اورملک کی اکنامک گروتھ میں بھی کردار ادا کرسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی