پاکستان کی معاشی سفارتکاری کے تحت بحرین میں پاکستان کا سفارتخانہ 25 ستمبر کو بحرین میں پہلی تجارتی کانفرنس کا انعقاد کر یگا

پاکستان، بحرین اور خلیج تعاون کونسل کے 350 سے زائد نمائندوں کی شرکت متوقع ہے ٗ جاوید ملک کا بیان

پیر 19 ستمبر 2016 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) پاکستان کی معاشی سفارتکاری کے تحت بحرین میں پاکستان کا سفارتخانہ 25 ستمبر کو بحرین میں پہلی تجارتی کانفرنس کا انعقاد کر یگاجس میں پاکستان، بحرین اور خلیج تعاون کونسل کے 350 سے زائد نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ سفیر جاوید ملک نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کو اجاگر کرنا ہے اور کانفرنس کا مقصد پاکستان اور بحرین کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافہ کرنا ہے۔

جاوید ملک نے کہا کہ بحرین میں پاکستان کے سفارتخانہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ دونوں ممالک کی تجارت کی وزارتیں اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری مربوط کوششوں کے ساتھ کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجارتی سیشن کی مشترکہ صدارت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور بحرین چیمبرز آف کامرس کے چیئرمین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے پاکستان میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائے گا اور اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے موجودہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ کانفرنس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور دیگر ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز