ایرانی سفیر کی پاکستان اکانومی واچ کے صدر سے ملاقات

ایرانی گیس اور بجلی پاکستان کی ضرورت ہے،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل پاکستان اور ایران کے مابین تین ماہ میں آزادانہ تجارت کا معاہدہ ہو جائے گا، ایرانی سفیر براہ راست پروازیں جلد شروع ، بینکنگ چینل کھل رہے ہیں،مہدی ہنر دوست

ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے پرتین ماہ کے اندردستخط ہو جائینگے جس کے بعد دونوں برادر ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہو جائے گا۔ ایران نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کا حتمی ڈرافٹ حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا ہے جسکے بعد ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد اس سلسلہ میں حتمی مزاکرات کیلئے چند دن کے اندر روانہ ہو رہا ہے تاکہ معاہدے کو قطعی شکل دی جا سکے۔

دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مستحکم ہیں مگر تجارت کم ہے جسے بڑھانا ضروری ہے۔ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے یہ بات پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے حکام اگلے ہفتے ملاقات کر رہے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین بینکنگ چینل کھل جائینگے۔

(جاری ہے)

ایران نے اپنی ائیرلائن کو جدید خطوط پر استوار کرنے،جدید ترین طیارے اور آلات خریدنے اور سیاحت کے شعبہ کو بھرپور توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے پاکستانی سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستانیوں کو ایک لاکھ سے زیادہ ویزے جاری کئے جا رہے ہیں جسکی تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ بلوچستان کے علاقہ پیشین میں ایک نیا بارڈر پوائنٹ کھولا جا رہا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئینگے اوردو طرفہ تجارت بڑھے گی۔

پاکستان کا استحکام ایران کا استحکام ہے جبکہ چاہ بہار کی بندرگاہ ایک کمرشل منصوبہ ہے جس سے گوادر کی بندرگاہ کو کوئی خطرہ نہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ایرنی پاکستان میں بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کریں اور یہ کہ تجارت کا موجودہ حجم کم ہونے کی وجہ دونوں جانب سے معلومات کی کمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران سے فوری طور پر گیس اور بجلی درامد کی جائے تاکہ معیشت ترقی کر سکے اور ہر سال بے روزگاروں کی فوج میں شامل ہونے والے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے زریعے منفی سرگرمیوں سے روکا جا سکے۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ