ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سیاست دان کاروبار بند کرو اور بھوک بڑھاو پروگرام سے اجتناب کریں ‘طاہر جاوید ملک

منفی انداز سیاست سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا نہ ہی خارجہ سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرنے پرتیار ہوں گے ‘نو منتخب ایگزیکٹو لاہورچیمبر

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے لیے سیاست دان کاروبار بند کرو اور بھوک بڑھاو پروگرام سے اجتناب کریں ، منفی انداز سیاست سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور نہ ہی خارجہ سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرنے پرتیار ہوں گے ، دوست ملکوں کے اشتراک وتعاون سے شروع کردہ بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تعطل کا اندیشہ پیدا ہو جائے گا ،اس لیے کاروباری طبقہ کاروبار دشمن سیاست کو ملکی دشمنی کے مترادف سمجھتا ہے ملک میں یکجہتی ہوگی امن ہوگا تو کاروبار چلیں گے ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

عوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انہی سیاست دانوں نے لمبے عرصے تک اسلام آباد میں دھرنے کا گند ڈالے رکھا تھا ۔اقتصادی راہداری منصوبوں کے لیے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کے لیے چین کے وزیر اعظم کی آمد میں تاخیر ہوئی ۔ اس دھرنے کی وجہ سے ملک کی مجموعی معاشی سرگرمیوں پر منفی مرتب ہوئے اسلام آباد کے دوکانداروں نے دہائی دی کہ ان کے کاروبار پر مندے کا بہت زیادہ اثر پڑ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم کیا جائے ۔کہ کسی سیاست دان کا ملک بھر سے لوگ اکٹھے کرکے پاکستان کا دارالحکومت بند کرنے کی دھمکیاں دینا سیاست نہیں بلکہ اقتصادی سرگرمیاں بند کرانے کا پروگرام کہاجا سکتا ہے ۔ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے موجودہ حکومت کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا ہے جو بڑے بڑے ترقیاتی اور عوامی خوشحالی کے منصوبے مکمل کرنے ․اقوام عالم میں مظلوم کشمیری عوام کی ترجمانی و ہمنوائی کرنے اور نریندر مودی کی دھمکیوں کو اپنی ثابت قدمی اور تحمل سے شکست دینے میں مصرورف ہے ۔

ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ اس موقع پر اندرون ملک تمام سیاست دانوں کی حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ وہ سیاسی مخالفتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ہوں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..