سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے ورنہ معیشت کو بہت نقصان ہو گا، خالد اقبال ملک

جمعہ 7 اکتوبر 2016 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) مقامی تاجروصنعتکار برادری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اجلاس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ بنانے کی بعض کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس تاریخی منصوبے کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس کی تکمیل میں کسی قسم کا خلل پاکستان کی معیشت کیلئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون فروغ پائے گا بلکہ ان منصوبے کے تحت دونوں ممالک کے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان جوائنٹ وینچرز قائم ہونے سے پاکستان کے ایس ایم شعبے کو جدید ٹیکنالوجی اور مہارت منتقل ہو گی جس وجہ سے اس شعبے کو بہتر ترقی ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیپک کے طے پانے کے بعد اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے والے غیر ملکی وفود اس منصوبے میں کاروباری شراکتیں و سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے کو متنازعہ بنانے سے مکمل گریز کیا جائے ورنہ اس منصونے میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہو گی اور پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

تاجروصنعتکار برادری نے کہا کہ سیپک کی وجہ سے پاکستان میں صنعتی شعبے کو تیزی سے ترقی ملے گی لہذا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل میں نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیپک کی وجہ سے پاکستان کا صنعتی، زرعی، توانائی اور انفراسٹریکچر کی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعاون مزید بہتر ہو گا جو معیشت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کو حقیقی شکل دینے کیلئے اس کے بارے میں مکمل ہم آہنگی پیدا کریں کیونکہ اس کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت کیلئے متعدد فوائد پیدا ہوں گے۔ اس کی وجہ سے پاکستان کا چین اور دیگر ممالک سے رابطہ بہتر ہو گا، سرمایہ کاری بڑے گی، روزگار کے بے شمار نئے پیدا ہوں گے، ایس ایم ای شعبے کو بہتر ترقی ملے گی اور خطے کے ساتھ پاکستان کے تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے