برآمدی اہداف پورے کرنے کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے‘ظہیر بھٹہ

برآمدات اہداف ڈیڈ لائن سے نہیں بلکہ تجارتی پالیسی میں مختص رقم کے استعمال سے بڑھیں گی بیرون ملک صنعتی نمائش اور ملکی اشیاء کو متعارف کروانے سے برآمدات میں اضافہ متوقع ہے‘چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

اتوار 9 اکتوبر 2016 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء ) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نے برآمدات میں مسلسل کمی کے بعد حکومت کی جانب سے 21اہداف کیلئے 31دسمبر2016کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ برآمدی اہداف پورے کرنے کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی ہوشربا قیمتوں کے باعث انڈسٹریز کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے اوراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے مہنگی اشیاء کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی اشیاء کی مانگ میں مسلسل کمی کے باعث ملکی برآمدات میں تیزی سے کمی اور تجارتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ظہیر بھٹہ نے کہاکہ برآمدات اہداف ڈیڈ لائن سے نہیں بلکہ تجارتی پالیسی میں مختص اربوں روپے کے استعمال سے بڑھیں گی۔تاکہ اس رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک پاکستانی اشیاء کیلئے نئی منڈیوں کو تلاش کیا جائے اور بین الاقوامی سطح پر دنیا بھر میں پاکستانی اشیاء کو متعارف کروانے کیلئے صنعتی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ بیرون ممالک میں پاکستانی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں ،ایران کے ساتھ بینکنگ سطح پر تعلقات کے قیام اور روس کے ساتھ کمرشل تعلقات کی بحالی سے بھی ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔اس لیے حکومت اس طرف خصوصی توجہ دے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی