اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیرایل پی جی کی قیمت ایک ہفتے کے دوران دوسرا بڑا اضافہ

ایل پی جی سرکاری لوکل پیداواری اداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا پنجاب بھر میںایل پی جی کی3000 دکانیں بند٬ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس 7نومبر کو طلب کرلیا

جمعہ 4 نومبر 2016 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) ایل پی جی لوکل پیداواری اداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو٬ 50روپے گھریلو سلنڈر اور 200روپے کمرشل سلنڈرمیں اضافہ کر دیا ۔اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر گیس کی روز بروز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے غریب صارفین متاثر اور ڈسٹری بیوٹرز زد میں ہیں۔ گورنمنٹ ایل پی جی پیداواری اداروں OGDCL, PPL, PARCO, SSGC, MOL نے 38000روپے فی میٹرک ٹن سے اضافہ کر کے قیمت44500روپے فی میٹرک ٹن مقرر کر دی۔

دوسری طرف پنجاب بھرمیں پولیس ایل پی جی کے ڈسٹری بیوٹرز ٬ دوکانداروں سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ لے رہیں ہیں٬ سول ڈیفنس اور مجسٹریٹ کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے پنجاب بھر میں 3000سے زیادہ دکانیں بندہو گئیں ہیں۔ ملک بھر میں پولیس اور سرکاری ادارے ایل پی جی دکانوں سے ماہانہ 2 کروڑ روپے بھتہ وصول کر رہیں ہیں۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں 400 غیر معیاری سلنڈر بنانے والے کارخانوں نے دوبارا کھلم کھلا کام شروع کر دیا ۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس 7نومبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کے بعد بوقت 1بجے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ٬ ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پاکستان اور عوامی رکشہ یونین کا مشترکہ پریس کانفرنس میں ہڑتال کی کال کا باقائدہ اعلان کیا جائے گا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتیں٬پولیس و دیگر سرکاری انتظامیہ کی بھتہ خوری اور غنڈہ گردی کر کے ا یل پی جی ڈسٹری بیوٹرزو دوکانداروںکا معاشی قتل کرنے پر اور گوجرانوالہ میں قائم 400سے زائد غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر بنانے والے کارخانوں کا دوبارا کام شروع کرنے پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا لاہور میں7تاریخ کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ٬ ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پاکستان اور عوامی رکشہ یونین مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے۔ پریس کانفرنس میں ملک گیر ہڑتال کا باقائدہ اعلان کیا جائے گا۔ چیئرمین عرفان کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ اگر اوگرا نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والے کارخانوں کیخلاف ایکشن نہ لیا تو اوگرا کے دفتر کے باہر دھرنہ دینگے۔

اوگرا خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے۔ میری وزیراعظم صاحب سے اپیل ہے کہ اگر اوگرا اتھارٹی کو مضبوط کرے تا کہ ایل پی جی کی قیمتیں مستحکم ہوں اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والے کارخانوں کا خاتمہ ہو سکے۔کراچی 90روپے فی کلو٬1020روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور٬ گوجرانوالہ٬ فیصل آباد٬ جہلم٬ قصور٬ ساہیوال٬ سیالکوٹ٬ ڈسکہ٬ پشاور 100روپے فی کلو1140روپے گھریلو سلنڈر۔

رحیم یار خان٬ صادق آباد٬ حیدر آباد٬ ٬ اٹک ٬گجرات٬ میرپور آزاد کشمیر110روپے فی کلو٬ 1260روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ٬ اسلام آباد٬ ایبٹ آباد٬مظفر آباد٬ باغ٬ فاٹا٬ کوٹلی٬ ٓآزادکشمیر٬ ٹنڈو محمد خان٬ ٹنڈو اللہ یار٬ میر پور خاص٬ عمر کوٹ٬ نواب شاہ٬ منباری٬ ٹھٹہ٬ دادو٬ جام شورو٬ شکار پور115روپے فی کلو1320روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان٬ مری٬نتھیا گلی٬ بالاکوٹ٬120روپے کلو٬1380روپے گھریلو سلنڈر کا ہو گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی