کوہاٹ چیمبر آف کامرس کو اپنی عمارت کی تعمیر کیلئے زمین الاٹ کی جائے - ٬انجینئر سید فائق شاہ

کوہاٹ چیمبر کو بلڈنگ کی تعمیر میں تعاون کریں گے٬خالد اقبال ملک

جمعہ 4 نومبر 2016 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سید فائق شاہ نے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ چیمبر دسمبر 2013میں قائم کیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس کو اپنی عمارت تعمیر کرنے کیلئے زمین الاٹ نہیں کی گئی جس وجہ سے ادارے کو تاجر برادری کی بہتر خدمت کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد کوہاٹ چیمبر کو زمین الاٹ کرے تا کہ اپنا مستقل دفتر قائم کر کے علاقے کی تاجر برادری کے مفادات کا بہتر تحفظ کیا جا سکے۔ انجینئر سید فائق شاہ نے کہا کہ کوہاٹ میں امن و امان کی صورت حال بہت اچھی ہے اور تاجر وصنعتکار برادری کو اس بنا پر کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے کافی ذخائر پائے جاتے ہیں اور علاقے میں95فیصد ڈریلنگ کامیاب رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں کوئلہ کے بھی وافر ذخائر موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں ٹیکسٹائل٬ سیمنٹ٬ فلور ملنگ٬ قالین سازی اورمعدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے سرمایہ کارکوہاٹ کا دورہ کرکے دلچسپی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو بھی کوہاٹ چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وفد میں کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ملک محمد اقبال٬ نذر خٹک٬ ملک محمد اسد خان٬ رشید احمد پراچہ٬ محمد جنید اور دیگر شامل تھے۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ کوہاٹ چیمبر زمین کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرے جبکہ اسلام آباد چیمبر ان کو بلڈنگ کی تعمیر کیلئے معاونت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اس خطے میں ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے کوششیں کر رہا ہے تا کہ علاقے میں صنعتی سرگرمیوں کو مزید بہتر فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے صنعتکاروں کو بھی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتیں لگانے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کوہاٹ چیمبر کو اپنا ایک مضبوط سیکرٹریٹ قائم کرنے میں بھی ضروری تعاون فراہم کرے گا تا کہ چیمبر علاقے کی تاجر وصنعتکار برادری کی بہتر خدمت کی جا سکے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک٬ نائب صدر طاہر ایوب٬ فائونڈر گروپ کے چیئرمین خالد جاوید٬ ٬ فیڈریشن کے نائب صدر ظفر بختاوری٬ چیمبر کے سابق صدور میاں شوکت مسعود اور محمد اعجاز عباسی سمیت دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہا رکیا اور کوہاٹ چیمبر آف کامرس کو اپنے امور بہتر طریقے سے چلانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی