زونگ کی اکتوبر کے مہینے میں 5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی

منگل 8 نومبر 2016 23:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) پاکستان کے نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ جو چائنہ موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے، کے اعلامیہ کے مطابق کمپنی کو اکتوبر2016 میں 5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی ہے جو اب تک کی ہو نے والی سب سے زیادہ ماہانہ آمدنی ہے۔کمپنی نے اکتوبر2016 میں آمدنی میں 23.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق سال 2015کے اسی مہینے کے مقابلہ میں موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 200 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ اس ریکارڈ آمدنی کی بنیادی وجہ ہے۔رواں سال اگست میں زونگ کے 4G صارفین کی تعداد 9 لاکھ تھی جو ستمبر میں بڑھ کر 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔کمپنی پر امید ہے کہ بہت جلد اس کے 4G صارفین کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی جو پاکستانی ٹیلی کام مارکیٹ کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ زونگ صارفین کے حوالے سے ملک بھر میںسب سے تیزی سے پھیلتا ہوا جدید ترین نیٹ ورک ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ زونگ کو گزشتہ دنوں پی ٹی اے کی جانب سے کال اور ڈیٹا سروسز کی مد میں بہترین نیٹ ورک قرار دیا گیا تھا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ نے حال ہی میں ملک بھر میں4G کی اضافی1,000 سائٹس لگانے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین کو ٹیلی کام کی مزید بہترین سروسز میسر ہوں گی۔

کمپنی نے سال 2016 کیلئے 4G رول آئوٹ سائٹ پلان کے تحت مقرر ہ ہدف3 ماہ پہلے ہی حاصل کر لیاتھا۔ اس اضافے سے کمپنی کی 4G سائٹس کی مجموعی تعداد 6,000 ہو جائے گی جس سے زونگ پاکستان کی سب سے بڑی ، وسیع اور تیز ترین 4G سروسز فراہم کرنے والی کمپنی بن جائے گی۔4G کے مقرہ اہداف کے حصول کیلئے چائنہ موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن نے زونگ کیلئے مزید سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے جس سے زونگ کی پاکستان میں محض4G کی مد میں کی جانے والی کل سرمایہ کاری300 ملین امریکی ڈالرز سے تجاوز کر جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز