پام آئل ملائشیاء میں کافی مقبول ہے ،پاکستان میں لوگ اہمیت وافادیت سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے ، ملائشین قونصل جنرل

منگل 8 نومبر 2016 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) ملائشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمدنے کہا کہ ملائشیاء اور پاکستان کے مابین مثالی تعلقات قائم ہیں ۔پاکستانی جامعات بالخصوص جامعہ کراچی کا ملائشین پام آئل بورڈ سے اشتراک لائق تحسین ہے۔مجھے امید ہے کہ یہ اشتراک آئندہ بھی جاری رہے گا۔پام آئل ملائشیاء میں کافی مقبول ہے مگر پاکستان میں لوگ اس کی اہمیت وافادیت سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے باوجود اس کے ملائشین پام آئل پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کا ایک اہم جز ہے ،ملائشین حکومت پاکستان کو بہترین معیار کا پام آئل درآمد کرتاہے ۔

مجھے امید ہے کہ مذکورہ پروگرام سے پاکستانی اساتذہ اور طلبہ کو ملائشین پام آئل کی اہمیت وافادیت سے متعلق بھر پور آگاہی ملے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار بعنوان: ’’پام آئل کے صنعتی ،صحت اور معاشی فائدے ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے جامعہ کراچی اور ملائشین پام آئل بورڈ کے اشتراک سے پروگرام منعقد کرنے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ،پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین ،پروفیسر ڈاکٹر اسد سعید اور پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے ملائشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائشیاء کے مابین دوستانہ تعلقات استوار ہیں اور مذکورہ اکیڈمک اور انڈسٹریز کے مابین اشتراک سے پروگرامز کے انعقاد سے ان تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی ۔

دونوں ممالک کی جامعات اور انڈسٹریز کے مابین اشتراک دونوں اقوام کے مفاد میں ہے۔پاکستان ملائشین پام آئل درآمد کرنے والا سب سے بڑاملک ہے اور سالانہ 02 ملین ٹن سے زائد آئل درآمد کرتاہے۔جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملائشین پام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے مذکورہ سیمینار کاانعقاد کیا گیا ہے جو انتہائی ناگزیر حیثیت کا حامل ہے۔

مذکورہ سیمینار کا مقصد ملائشین پام آئل کی اہمیت وافادیت اور پاکستانی غذائوں میں استعمال سے متعلق بھر پورآگاہی فراہم کرنا ہے۔ملائشین پام آئل بورڈ کے ریجنل مینجر فیرز حضرنے جامعہ کراچی کا شکریہ اداکرتے ہوئے شرکاء کو ملائشین پام آئل بورڈ کی کارکردگی اور ملائشین پام آئل کا پاکستانی غذائوں میں استعمال سے متعلق آگاہ کیا۔ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کا آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کا مقصد اکیڈیمیاء اور انڈسٹریز کے مابین اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور ملائشین پام آئل بورڈ اس سلسلے میں جلد مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کرے گا۔آخر میں چیئر مین شعبہ فوڈ سائنس پروفیسر ڈاکٹر اسد سعید نے کلمات تشکر اداکئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز