سال رواں کا تجارتی خسارہ کم از کم پچیس ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، میاں زاہد حسین

خسارہ حکومت کے ہدف اور آئی ایم ایف کی توقعات سے زیادہ ہو گا،بڑھتی درآمدات پر قابو پانے کیلیئے کوشش نہ کی گئی تو مسائل میں اضافہ ہو گا، صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 11 نومبر 2016 18:24

سال رواں کا تجارتی خسارہ کم از کم پچیس ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ برآمدات، سرمایہ کاری اور ترسیلات میں کمی کے سبب سال رواں کا تجارتی خسارہ کم از کم پچیس ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ حکومت نے 2016-17 کیلیئے تجارتی خسارے کا اندازہ 20.5 ارب ڈالر لگایا تھا مگر ابتدائی چار ماہ میں ہی یہ 9.3 ارب تک جا پہنچا ہے اور اگر نقصان اسی حساب سے جاری رہا تو یہ 27.9 ارب ڈالر ہو جائے گاجو حکومت اور آئی ایم ایف کی توقعات سے بہت زیادہ ہو گا۔

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سال رواں کے ابتدائی چار ماہ میں تجارتی خسارہ 9.3 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ سال کے ابتدائی چار ماہ سے بائیس فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان چار ماہ کے دوران برآمدات میں 6.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ امپورٹ بل میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی درآمدات پر قابو پانے کیلیئے کوشش نہ کی گئی تو مسائل میں اضافہ ہو گا۔

حکومت کی سال رواں کیلیئے برآمدات کا ہدف 24.75 ارب ڈالر مقرر کیا تھا جسے حاصل کرنا ناممکن ہے جبکہ درآمدات کا ہدف 45.2 ارب ڈالر رکھا گیا ہے جس میں اقتصادی راہداری کی وجہ سے مزید اضافہ ممکن ہے۔بعض اندازوں کے مطابق اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان کے امپورٹ بل میں گیارہ فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے سے قبل برآمدات 24 ارب ڈالر سے زیادہ تھیں جو گزشتہ ہر سال مسلسل گرتی جا رہی ہیں اور گزشتہ سال یہ 20.8 ارب ڈالر کی سطح تک گر گئی ہیں۔

ستمبر میں وزیر اعظم نے برآمدات میں اضافہ اور اس شعبے کے مسائل کے حل کیلیئے ایک کمیٹی بنا کر اسے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا مگر اس سمت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی ہے جو حیران کن ہے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ ..

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ ..

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال   17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال 17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ